• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

وفات یا انتقال کا لفظ استعمال کرنا

شمولیت
اکتوبر 11، 2011
پیغامات
90
ری ایکشن اسکور
116
پوائنٹ
70
کسی کے مرنے پر وفات کا لفظ استعمال کیا جائے گا یا انتقال کا۔؟

ایک صاحب نے مجھے ٹوک دیا جب میں نے اس سے کہا کہ فلاں شخص وفات پا گیا ہے۔ اس نے کہا کہ مسلمانان کے مرنے پر انتقال کہا کرو۔

مجھے جہاں تک معلوم ہے انتقال کا لفظ زیادہ صوفیا اور بریلوی لوگ استعمال کرتے ہیں ۔

علماء لوگ اس بارے میں کیا کہتے ہیں ۔

اللہ تعالٰی تو موت کا لفظ استعمال کرتے ہیں ۔

Sent from my SM-N920C using Tapatalk
 

khalil rana

رکن
شمولیت
دسمبر 05، 2015
پیغامات
218
ری ایکشن اسکور
33
پوائنٹ
52
ایک جہان سے دوسرے جہان کی طرف منتقل ہونے کی وجہ سے انتقال بھی کہہ دیا جاتا ہے، اس میں پریشان ہونے یا بریلوی اصطلاح ہونے کی کیا بات ہے؟ وفات بھی کہہ دیا جائے تو منع نہیں اور نہ کوئی حرج ہے۔
 

کنعان

فعال رکن
شمولیت
جون 29، 2011
پیغامات
3,564
ری ایکشن اسکور
4,423
پوائنٹ
521
وَفات [وَفات] (عربی)

اسم کیفیت (مؤنث - واحد)
جمع غیر ندائی: وَفاتوں [وَفا + توں (و مجہول)]
1. طبیعی موت، موت، انتقال، مرگ، اجل، قضا، رحلت۔

==============

اِنْتِقال [اِن + تِقال] (عربی)

ن ق ل اِنْتِقال
عربی زبان سے مشتق اسم ہے۔ اردو میں بطور ہی اسعتمال ہوتا ہے اور تحریراً 1754ء کو "ریاض غوثیہ" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( مذکر - واحد )

1. موت، وفات۔
"فیروز شاہ تغلق کے انتقال کے بعد ہی گجرات بالکل آزاد ہو گیا۔" ( 1930ء، مضامین فرحت، 11:3 )

2. منتقلی، جگہ بدلنا۔
"روشنی سے اندھیرے کی طرف ان کا انتقال کم و بیش تدریجی ہوتا ہے۔" ( 1942ء، اسا نفسیات، 18 )

ملکیت، قبضے یا حق کی تبدیلی۔
"قانون انتقال جائداد قانون حقوق استفادہ .... کے متعلق ان کی تقریریں .... قابل ذکر ہیں۔" ( 1938ء، حالات سرسید، 58 )

ذہن یا حواس کی کسی نکتے کی طرف توجہ، ذہن کا منتقل ہونا۔
"اس وقت یہ شیطان مردود کہاں سے بے ساختہ، نعوذ باللہ، زبان سے نکل گیا انتقال ذہنی تیز تھا۔" ( 1915ء، سجاد حسین، احمق الذین، 46 )

3. کسی کیفیت یا اثر کا ایک سے دوسرے میں (کلا یا جزواً) منتقل ہونا۔
"ایک جامد جسم میں .... انتقال حرارت کا عمل ممکن نہیں۔" ( 1934ء، جغرافیۂ عالم، 29:2 )
[ نجوم ] ستارے کا ایک برج سے دوسرے برج میں جانا۔
 یہ ہے مضمون حکم انتقالات کہ ہو گی ان جفاؤں کی مکافات ( 1830ء، کلیات مومن، 398 )
[ الجبرا ] مساوات میں سے کسی مقدار کو ایک طرف سے دوسری طرف لے جانا۔ (نوراللغات، 413:1)۔

4. قلب ماہیت، کایا پلٹ۔
"تمام تاب کار دھاتیں .... متعدد انتقالات کے بعد بالآحر سیسے .... ہی میں تبدیل ہو جاتی ہیں۔" ( 1970ء، جدید طبیعیات،


 

خضر حیات

علمی نگران
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 14، 2011
پیغامات
8,773
ری ایکشن اسکور
8,473
پوائنٹ
964
دونوں لفظ استعمال کیے جاتے ہیں ۔
لفظ انتقال میں بھی کوئی حرج محسوس نہیں ہوتا ۔ واللہ اعلم ۔
 
Top