• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

وقت سے پہلے اذان دے دے تو کیا کرے؟

محمد نعیم یونس

خاص رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 27، 2013
پیغامات
26,584
ری ایکشن اسکور
6,762
پوائنٹ
1,207
سنن ابوداود
532- حَدَّثَنَا مُوسَى بْنُ إِسْمَاعِيلَ، وَدَاوُدُ بْنُ شَبِيبٍ -الْمَعْنَى- قَالا: حَدَّثَنَا حَمَّادٌ، عَنْ أَيُّوبَ عَنْ نَافِعٍ؛ عَنِ ابْنِ عُمَرَ أَنَّ بِلالاً أَذَّنَ قَبْلَ طُلُوعِ الْفَجْرِ فَأَمَرَهُ النَّبِيُّ صلی اللہ علیہ وسلم أَنْ يَرْجِعَ فَيُنَادِيَ: أَلا إِنَّ الْعَبْدَ [قَدْ] نَامَ، أَلا إِنَّ الْعَبْدَ قَدْ نَامَ، زَادَ مُوسَى: فَرَجَعَ فَنَادَى: أَلا إِنَّ الْعَبْدَ [قَدْ] نَامَ.
قَالَ أَبودَاود: وَهَذَا الْحَدِيثُ لَمْ يَرْوِهِ عَنْ أَيُّوبَ إِلا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ ۔* تخريج: تفرد به ابو داود ، (تحفۃ الأشراف: ۷۵۸۷) (صحیح)
۵۳۲- عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ بلال رضی اللہ عنہ نے فجرکا وقت ہونے سے پہلے اذان دے دی تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں حکم دیا کہ وہ دو بارہ اذان دیں اور سا تھ سا تھ یہ بھی کہیں: سنو، بندہ سو گیا تھا،سنو،بندہ سوگیا تھا۔
مو سیٰ بن اسماعیل کی روایت میں اتنا اضافہ ہے کہ بلال رضی اللہ عنہ نے دو بارہ اذان دی اور بلند آواز سے کہا: سنو، بندہ سو گیا تھا ۔
ابو داود کہتے ہیں:یہ حدیث ایو ب سے حما د بن سلمہ کے علاوہ کسی اور نے روایت نہیں کی ہے۔
 
Top