• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

ولی اللہ

عمر السلفی۔

مشہور رکن
شمولیت
ستمبر 22، 2020
پیغامات
1,608
ری ایکشن اسکور
41
پوائنٹ
110
کبھی کسی ایسے شخص کا علم ہو یا اس سے ملاقات ہو جس کے اندر خاموشی کا طوفان بھرا ہو، اس کی عاجزی سے کبھی یہ علم نہ ہونے پائے کہ وہ کس مقام پہ کھڑا ہے، اس کی کیا حیثیت ہے۔ اپنی تمام تر بلندیوں کے ساتھ جھکا رہے۔ اس کے کاموں کی خبر صرف اللہ کو ہو۔ متقی ہو، اس کے الفاظ اس کے لہجے سے تقوی جھلکتا ہو۔ اس کے مقاصد میں رفعت پائی جاتی ہو۔ اس کی زندگی خواھشات کے گرد نہ گھومتی ہو تو کوشش کیجیے گا اس کے ساتھ جڑے رہیں۔ اس کی عزت کریں، محبت کریں وہ ان شاءاللہ اللہ کا ولی ہے اور ایمان والے اللہ کے ولیوں کے دشمن نہیں ہوتے۔ بہت پیارے دوست ہوتے ہیں۔
اس کی موت کے بعد جب ہمارے سامنے اعمال کی وہ لسٹیں کھلیں جو وہ کر گیا تھا تو ہم دانتوں میں انگلیاں داب لیں تب رہ رہ کے اس کا زندہ ہونا یاد آتا ہے۔ اس کی باتوں سے ہمیں جو ایمان کی چاشنی ملا کرتی تھی وہ یاد آتی ہے، اس کے جانے سے زندگی میں جو عجیب سا خلا بھر جاتا ہے اس کی چبھن احساس دلاتی ہے کہ کیسی بڑی نعمت تھی۔ اللہ ہمیں ایسے ساتھی، ایسی مجالس، ایسے گھر والے، ایسے اساتذہ، ایسا معاشرہ عطا کریں جس میں رحمتوں کی برکھا ہو۔
گئے دنوں کا سراغ لے کر کدھر سے آیا کدھر گیا وہ
عجیب مانوس اجنبی تھا مجھے تو حیران کر گیا وہ
 
Top