• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

ووٹ کی طاقت

حافظ عمران الہی

سینئر رکن
شمولیت
اکتوبر 09، 2013
پیغامات
2,100
ری ایکشن اسکور
1,460
پوائنٹ
344
مسلمانوں کی ترقی کا خواہشمند ہوں، یہ معاشی طور پر کمزور اور تعلیم میں پیچھے ہیں : مودی !
یہ ہے ووٹ کی طاقت جس نے مودی جیسے ''مسلم خور'' امیدوار کو بھی مجبور کر دیا ہے کہ وہ مسلم ووٹروں کی حمایت حاصل کرنے کیلئے بھارتی ریاست بہار کے گائوں ''پاکستان'' جا پہنچے اور ان کی ترقی کی خواہش کا اظہار کیا۔ پرانا محاورہ ہے ''بخشو بی بلی چوہا لنڈورا ہی بھلا'' ۔ شاید مودی جی بھول گئے کہ مسلمانوں کی پستی اور بدحالی کے ذمہ دار خود بھارتی انتہا پسند اور نام نہاد مسلم دوست حکمران ہیں۔ اگر کہیں مسلمان معاشی طور پر خوشحال ہو جاتے ہیں تو وہاں منظم طور پر ہندو مسلم فسادات کروا کے مسلمانوں کی فیکٹریاں، دکانیں اور گھر تک لوٹ مار کے بعد جلا دئیے جاتے ہیں، جانی نقصان تو علیحدہ ہوتا ہے اسکے بعد یہی خوشحال مسلمان بدحالی کا شکار ہو جاتے ہیں۔ اب جو ووٹ مانگنے کیلئے مودی جی کو یہ ''مسلم محبت'' کا دورہ پڑا ہے تو یہ ویسا ہی ہے جیسے ماسٹر کو کلاس روم میں آتا دیکھ کر طلبہ کے چہرے پر مسکنیت اور احترام آ جاتا ہے ورنہ دل میں وہ کیا سوچ رہے ہوتے ہیں اس کا علم تو ہم سب کو بخوبی ہے۔ ہمیں بھی یہی لگتا ہے کہ مودی کا یہ دورہ ''پاکستان'' بھی وہاں کے ووٹروں کو لالچ میں لانے کی کوشش ہے کیونکہ ان کے اس دورے میں ان کے ساتھ ان کے ہٹے کٹے مُشٹنڈے حامیوں کی فوج ظفر موج کو دیکھ کر ہی سہمے ہوئے مسلم ووٹروں نے گجرات کی مثال بننے کی بجائے مودی کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔
 
Top