• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

وہ اعمال جن کا ثواب مرنے کے بعد بھی ملتا رہتا ہے

شمولیت
مارچ 02، 2023
پیغامات
907
ری ایکشن اسکور
30
پوائنٹ
69
انسان کو مرنے کے بعد درج ذیل کاموں کا ثواب پہنچتا ہے:

1- اولاد یا کوئی اور شخص اس کے لیے دعا کرے۔ (صحیح مسلم: 1631)

2- کوئی شخص اس کی طرف سے صدقہ کرے۔ (صحیح بخاری: 2756)

3- كوئی اس کی طرف سے حج یا عمرہ کرے۔ (صحیح مسلم: 1149)

4- کوئی اس کا قرض ادا کرے دے۔ (سنن ترمذی: 1078)

5- کوئی اس کی نذر پوری کر دے۔ (صحیح بخاری: 1852)

6- اگر میت نے فرض روزے چھوڑے ہوں، جس کی قضائی اس نے نہ دی ہو، کوئی اس کی طرف سے ان روزوں کی قضائی دے دے۔ (صحیح مسلم: 1149)

7- صدقہ جاریہ۔ (صحیح مسلم: 1631)

8- انسان نے اپنی زندگی میں کسی کو اچھی تعلیم دی ہو، یا کوئی کتاب وغيره لکھی ہو، جس سے لوگ فائدہ اٹھار رہے ہوں۔ (صحیح مسلم: 1631)
 
Top