کنعان
فعال رکن
- شمولیت
- جون 29، 2011
- پیغامات
- 3,564
- ری ایکشن اسکور
- 4,425
- پوائنٹ
- 521
وہ خطرناک کیڑا جو آپ کی آنکھ میں گھر بنا لیتا ہے،
محفوظ کیسے رہا جا سکتا ہے؟
جانئے انتہائی ضروری معلومات
27 مئی 2015 محفوظ کیسے رہا جا سکتا ہے؟
جانئے انتہائی ضروری معلومات
برمنگھم (نیوز ڈیسک) انسانی جسم پر حملہ آور ہونے والے متعدد جراثیموں اور کیڑوں کے بارے میں آپ نے سنا ہو گا لیکن انسانی آنکھ میں داخل ہو کر اسے کھا جانے والے جرثومے کے بارے میں کم لوگ جانتے ہیں۔ اے کیسٹیلانی نامی جرثومہ آلودہ ماحول سے آنکھ میں پیدا ہونے والے ایک انفیکشن کے نتیجے میں منتقل ہوتا ہے اور آج کل کنٹیکٹ لینز کا بڑھتا ہوا شوق اس خوفناک مسئلے کی بنیادی وجہ بن رہا ہے۔
ماہرین چشم کا کہنا ہے کہ اگر منہ دھونے، نہانے یا کسی دیگر سرگرمی کے دوران آلودہ پانی آنکھ کے اندر چلا جائے تو کنٹیکٹ لینز کی وجہ سے یہ پانی آنکھ کے کارنیا پر موجود رہتا ہے جس کے باعث انفیکشن پیدا ہو جاتا ہے۔ یہ انفیکشن اے کیسٹیلانی جرثومے کو جنم دیتا ہے جو آنکھ کے گوشت کو کھانا شروع کر دیتا ہے اور اس کی انتہائی چھوٹی جسامت کی وجہ سے فوری طور پر اس کا سراغ لگانا بھی ممکن نہیں ہوتا۔ یہ جرثومہ آنکھ کے بیرونی حصے سے داخل ہو کر اندر تک گھس جاتا ہے اور بروقت اس کا علاج نہ ہو سکے تو نابینا پن مقدر بن جاتا ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ اس خطرناک جرثومے سے بچنے کے لئے آلودہ پانی کو آنکھوں سے دور رکھیں اور کنٹیکٹ لینز استعمال کرنے والوں کے لئے ضروری ہے کہ وہ ان کی جراثیم کش محلول سے صفائی کریں جس کے متعلق ڈاکٹر سے رہنمائی لینا ضروری ہے۔ اسی طرح یہ بھی یقینی بنائیں کہ لینز پہننے کے بعد ہی میک اپ کی کسی چیز کو ہاتھ لگایا جائے تاکہ میک اپ میں موجود کیمیکل اجزا کنٹیکٹ لینز تک نہ پہنچ سکیں۔
ح