کنعان
فعال رکن
- شمولیت
- جون 29، 2011
- پیغامات
- 3,564
- ری ایکشن اسکور
- 4,425
- پوائنٹ
- 521
وہ سال جب مسلمانوں نے رمضان کے 38 روزے رکھے
روزنامہ پاکستان، 29 جون 2016لاہور (نیوزڈیسک) ہر سال مسلمان رمضان المبارکے کے 29 یا 30 روزے رکھتے ہیں
لیکن ایک سال ایسا بھی گزرا ہے جب تمام عالم اسلام نے ایک سال میں 38 روزے رکھے،
یہ 38 روزے کسی مسلکی یا مذہبی لڑائی کی وجہ سے نہیں تھے۔
2000ء ایک ایسا سال تھا جس میں ایک ہی سال میں رمضان المبارک دو بار آیا اور مسلمانوں نے سال میں دو عیدیں بھی پڑھیں۔
اس سال عیدالفطر 8 جنوری کو منائی گئی یعنی سال کے آغاز میں ہی روزے رکھے جا رہے تھے
اور اسی سال دوسری عیدالفطر 28 دسمبر کو منائی گئی یعنی 30 روزے بھی رکھے گئے
اور اس طرح مسلمانوں نے صرف ایک سال میں 38 روزے رکھے۔