• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

وہ عذر جن کی بنا پر نماز وقت سے لیٹ ہو سکتی ہے

شمولیت
مارچ 02، 2023
پیغامات
786
ری ایکشن اسکور
26
پوائنٹ
69
وہ عذر جن کی بنا پر نماز وقت سے لیٹ ہو سکتی ہے درج ذیل ہیں:

1- انسان سویا رہ جائے ۔

2- بھول جائے۔

3- اگر کسی انسان کو نماز چھوڑنے پر مجبور کر دیا جائے کہ وہ اشارے سے بھی نماز نہ پڑھ سکتا ہو یا اسے کسی ایسے کام پر لگا دیا جائے جو نماز کے منافی ہےتو وہ بھی مجبوری کی وجہ سے نماز وقت سے لیٹ کر سکتا ہے ، لیکن اگر وہ وقت پر نماز پڑھنے پر قادر ہو، چاہے سر کے اشارے سےہی پڑھے تو اس کے لیےنماز لیٹ کرناجائز نہیں ہوگا۔

4- جس شخص کے لیےدو نمازوں کو جمع کرناجائز ہو اس کا پہلی نماز کو لیٹ کر کے دوسری نمازکے وقت میں جمع کرنا جائز ہے۔

5- شدید خوف کی حالت میں (جیسے شدید جنگ لگی ہو)، کہ انسان کسی بھی صورت نماز پڑھنے پر قادر نہ ہو تو نماز وقت سے لیٹ کرنے میں کوئی حرج نہیں ہے۔
 
Top