• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

وہ کام جو نماز میں کرنے منع ہیں

شمولیت
مارچ 02، 2023
پیغامات
850
ری ایکشن اسکور
29
پوائنٹ
69
اس سے مراد وہ کام ہیں جن کے حرام ہونے یا مکروہ ہونے کے بارے میں کوئی دلیل موجود ہے ، لیکن ان کاموں سے نماز باطل نہیں ہوتی بلکہ نمازی کا اجر کم ہوجاتا ہے۔

ذیل میں ان کاموں کی تفصیل ذکر کی جاتی ہے:

1- نماز میں پہلو پر ہاتھ رکھنا۔

2- آسمان کی طرف دیکھنا۔

3- کسی چیز کی طرف دیکھنا جو نماز سے مشغول کر دے۔

4- بغیر ضرورت کے دائیں بائیں جھانکنا۔

5- انگلیوں کو ایک دوسرے میں داخل کرنا۔

6- پٹاخے نکالنا۔

7- جسم پر کپڑا لپیٹ لینا اور بازو اکپڑے کے اندر رکھنا۔

8- جمائی لینا۔

9- قبلہ کی سمت میں یا دائیں جانب تھوکنا۔

10- نماز میں آنکھوں کو بند کرنا۔

11- نماز میں انگڑائی لینا

12- رکوع کی حالت میں تطبیق کرنا (دونوں ہاتھوں کو جوڑ کر گٹھنوں اور رانوں کے درمیان رکھنا)

13- رکوع اور سجدے میں قرآن پڑھنا۔

14-سجدے میں بازوؤں کو بچھانا۔

15- سجدے کرتے ہوئے کپڑوں کو لپیٹ لینا ، آستین چڑھانا۔

16- زمین پر بیٹھ کر گھٹنے کھڑے کر لینا اور ہاتھوں کو دائیں بائیں زمین پر رکھ لینا۔

17- نماز میں جلوس کی حالت میں بغیر عذر کے زمین پر ہاتھ رکھنا۔

18- مریض کا کسی بلند چیز کو سامنے رکھ کر سجدہ کرنا (مریض اگر زمین پر سجدہ کر سکتا ہے تو یہ واجب ہے، اگر اس کی استطاعت نہیں ہے تو اشارےسے سجدہ کرے گا)

19- سجدہ گاہ سے کنکریاں صاف کرنا ۔

20- سجدے میں جاتے ہوئے گھٹنے ہاتھوں سے پہلے زمین پر رکھنا۔

21- سلام پھیرتے ہوئے ہاتھوں سے اشارہ کرنا۔

22- امام سے سبقت لے جانا (یعنی رکوع وسجود وغیرہ میں امام سے پہل کرنا)

23- کھانا حاضر ہو جائے تو نماز ادا کرنا، پیشاب و پاخانہ روک کر نماز ادا کرنا۔
 
Top