• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

وہ یورپی حکمران جس کی حکومت قائم کرنے کیلئے معمر قذافی نے اربوں روپے لٹا دئیے

کنعان

فعال رکن
شمولیت
جون 29، 2011
پیغامات
3,564
ری ایکشن اسکور
4,425
پوائنٹ
521
وہ یورپی حکمران جس کی حکومت قائم کرنے کیلئے معمر قذافی نے اربوں روپے لٹا دئیے اور یہ بات چھپانے کیلئے مغربی ممالک ان پر چڑھ دوڑے، یہ حکمران کون ہے؟ جان کر آپ کی حیرت کی بھی انتہا نہ رہے گی
روزنامہ پاکستان، 07 جون 2016

پیرس (مانیٹرنگ ڈیسک) برطانیہ و دیگر ممالک نے لیبیا پر جنگ مسلط کر کے اور شدت پسندوں کی حمایت کر کے جنرل قذافی کو قتل کروایا اور آج تک لیبیا کو تہس نہس کرنے والے غاصب مغربی ممالک یہ کہتے آئے ہیں کہ انہوں نے خالصتاً انسانی بنیادوں پر لیبیا پر جنگ مسلط کی مگر اب اس کے برعکس انکشاف سامنے آ گیا ہے جس کے مطابق سابق فرانسیسی صدر نکولس سرکوزی نے الیکشن جیتنے کے لیے جنرل قذافی سے 4 کروڑ 20 لاکھ پاﺅنڈ (تقریباً 6 ارب 38 کروڑ 53 لاکھ روپے) لیے تھے، اور وہ اس راز کے فاش ہونے سے خوفزدہ تھے۔ اس حوالے سے منظرعام پر آنے والی ایک دستاویز کے اصلی یا نقلی ہونے کا مقدمہ فرانسیسی عدالت میں چل رہا تھا جس نے گزشتہ روز فیصلہ سناتے ہوئے اس دستاویز کو اصلی قرار دے دیا ہے۔ برطانوی اخبار ڈیلی میل کی رپورٹ کے مطابق عدالت کے فیصلے سے اس دعوے کو تقویت ملی ہے کہ نکولس سرکوزی نے الیکشن جیتنے کے لیے جنرل قذافی سے رقم لی مگر اقتدار میں آنے کے بعد انہیں یہ راز فاش ہونے اور اقتدار سے ہاتھ دھو بیٹھنے کا خدشہ لاحق ہو گیا تھا، لہٰذا وہ جنرل قذافی کو قتل کروانا چاہتے تھے اور اس مقصد کے لیے انہوں نے دیگر مغربی ممالک کے ساتھ مل کر 2011ء میں ”عرب بہار“ کا فائدہ اٹھاتے ہوئے لیبیا پر جنگ مسلط کر دی اور وہاں باغیوں کو ہر طرح کی مدد فراہم کر کے جنرل قذافی کی حکومت کا خاتمہ کیا اور بعدازاں انہیں بھی قتل کروا دیا۔

نکولس سرکوزی کے اس خوف کی وجہ یہ تھی کہ فرانسیسی قوانین کے مطابق کوئی بھی صدارتی امیدوار 6 ہزار 300 پاﺅنڈ (تقریباً ساڑھے 9 لاکھ روپے) سے زائد رقم نہیں لے سکتا۔ اگر کسی پر اس سے زیادہ رقم لینے کا الزام ثابت ہو جائے تو اسے حکومت سے ہاتھ دھونا پڑتے ہیں۔ اس پر مستزاد یہ کہ نکولس سرکوزی نے جنرل قذافی سے یہ رقم پاناما اور سوئٹزرلینڈ کے بینکوں کے ذریعے منی لانڈرنگ کے ذریعے حاصل کی تھی۔ رپورٹ کے مطابق درست قرار دی گئی دستاویز میں تحریر ہے کہ جنرل قذافی اور نکولس سرکوزی کے مابین ایک غیرقانونی مالی معاہدہ ہوا تھا جس نے سرکوزی کو 2007ء کے انتخابات جیتنے میں مدد دی۔ یہ معاہدہ عربی زبان میں تحریر کیا گیا ہے اور اس پر جنرل قذافی کے انٹیلی جنس چیف موسیٰ کوسا (Mussa Kussa) کے دستخط موجود ہیں۔ جنرل قذافی نے یہ رقم سرکوزی کو اپنی الیکشن مہم چلانے کے لیے دی تھی۔ ڈیلی میل کے مطابق سرکوزی کے وکلاء نے عدالت کے اس دستاویز کو درست قرار دینے کے فیصلے پر ردعمل دینے سے انکار کر دیا ہے حالانکہ اس سے قبل وہ اس کے غلط ہونے کے دعوے کرتے آئے ہیں۔ واضح رہے کہ اس معاہدے کے علاوہ بھی نکولس سرکوزی پر کرپشن کے کئی مقدمات چل رہے ہیں۔
 
Top