بخاری سید
رکن
- شمولیت
- مارچ 03، 2013
- پیغامات
- 255
- ری ایکشن اسکور
- 470
- پوائنٹ
- 77
سرن لیبارٹری کی جانب سے دنیا کے سب سے پہلے ویب پیج کے تلاش کی مہم کے بعد 1991 کا ایک تاریخی صفحہ ملا ہے۔ یہ صفحہ اس وقت ملا جب پارٹیکل فزکس کی یورپی تجربہ گاہ سرن نے ویب کے ابتدائی دنوں کے بارے میں فائلوں، ہارڈ ویئر اور سافٹ ویئر کی درخواست کی تھی۔ اصل تاریخی صفحہ اب ویب پر موجود نہیں ہے کیوں کہ اس کے بنانے والوں نے اسے محفوظ نہیں کیا تھا۔ بدقسمتی سے ایک پرانے کمپیوٹر پر اسی دور کی بعض ممکنہ دریافتیں اب بھی پوشیدہ ہیں کیوں کہ اس کمپیوٹر کا پاس ورڈ کسی کو یاد نہیں ہے۔ سرن کے ٹم برنرز لی اور رابرٹ کائیلو نے ویب کی ابتدائی دور میں اہم کردار کیا تھا۔ اب سرن نے اپریل کے اواخر میں ایک منصوبے کا اعلان کیا تھا جس کے تحت ویب کے ابتدائی دنوں سے تعلق رکھنے والی ڈجیٹل دستاویزات کو بازیافت کیا جائے گا۔ ان دستاویزات کو ایک آن لائن نمائش میں رکھا جائے گا تاکہ لوگوں کو معلوم ہو سکے کہ شروع شروع کے دنوں میں ویب کی کیا شکل تھی۔ اس دور سے تعلق رکھنے والی اکثر فائلیں اور ڈیٹا ضائع ہو چکا ہے کیوں کہ اس وقت ٹیکنالوجی ارتقائی مراحل سے گزر رہی تھی اور اس قدر ترقی یافتہ نہیں ہوئی تھی۔ سرن کے کمیونیکیشن گروپ کے ویب مینیجر ڈین نوئز کہتے ہیں ’جب وہ سائٹ اپ ڈیٹ کرتے تھے تو بس فائلوں کو اوور رائٹ کر دیتے تھے۔‘ اس کے علاوہ انھیں کوئی اندازہ نہیں تھا کہ جو کام وہ کر رہے ہیں وہ اس قدر بااثر ثابت ہو گا اس لیے انھوں نے اسے محفوظ رکھنے کی کوئی ضرورت محسوس نہیں کی۔ نوئز کہتے ہیں کہ ویب پر 1989 میں کام شروع ہوا تھا، اور پہلا ویب پیج 1990 میں تخلیق کیا گیا تھا، لیکن اس کی سرن میں کوئی نقل موجود نہیں ہے۔ وہاں سب سے پرانا صفحہ 1992 کا ہے۔ تاہم عوام سے ان پرانے صفحات کی تلاش کے مثبت نتائج برآمد ہوئے ہیں۔ اس کے نتیجے میں 1991 کا ایک ویب پیج برآمد ہوا ہے جو سر ٹم نے 1991 میں ورلڈ وائڈ ویب کی مشہوری کے لیے بنایا تھا۔ نوئز کہتے ہیں کہ ان دنوں میں ویب انٹرنیٹ پر نہیں تھا اس لیے سر ٹم نے فائلیں اپنے کمپیوٹر پر محفوظ کر رکھی تھیں اور جہاں انھیں اپنے ویب پیج کا مظاہرہ کرنا ہوتا، کمپیوٹر اٹھائے اٹھائے پھرتے۔ خوش قسمتی سے ایک شخص نے ان کے صفحے کی ایک نقل محفوظ کر لی تھی۔ اس کی وجہ یہ تھی کہ اس شخص کے پاس بھی وہی کمپیوٹر تھا جو سر ٹم کے پاس تھا۔ وہ کہتے ہیں کہ ہو سکتا ہے اس کمپیوٹر پر اس دور کے مزید صفحات بھی موجود ہوں لیکن فی الحال وہ پوشیدہ ہیں کیوں کہ وہ کمپیوٹر کی ہارڈ ڈرائیو کا پاس ورڈ بھول گئے ہیں۔ تاہم یہ پاس ورڈ معلوم کرنے اور فائلیں حاصل کرنے کے لیے کام جاری ہے۔ اس کے علاوہ سرن کے عہدے دار لوگوں کی طرف سے موصول ہونے والے مواد کا جائزہ لے رہے ہیں۔