• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

ویرانے میں موچ آنے پر فرشتوں کو مدد کے لئے پکارنا

شمولیت
نومبر 07، 2013
پیغامات
76
ری ایکشن اسکور
55
پوائنٹ
47
اسلام و علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ
سیدنا عبد اللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ
إن للہ ملائکۃ فی الأرض سوی الحفظۃ ، یکتبون ما سقط من ورق الشجر، فإذا أصاب أحدکم عرجۃ بأرض فلاۃ، فلیناد: أعینوا عباد اللہ۔(کشف الأستار عن زوائد البزار: 3128/1 و سندہ حسن)
رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: "زمین میں حفاظت والے فرشتوں کے علاوہ بھی اللہ تعالیٰ کے کچھ فرشتے ہوتے ہیں جو درختوں کے گرنے والے پتوں کو لکھتے ہیں۔ جب تم میں سے کسی کو ویرانے میں چلتے ہوئے پاؤں میں موچ آجائے تو وہ کہے: اللہ کے بندو! میری مدد کرو۔"
 

کفایت اللہ

عام رکن
شمولیت
مارچ 14، 2011
پیغامات
5,001
ری ایکشن اسکور
9,806
پوائنٹ
773
یہ روایت موقوفا اور مرفوعا مروی ہے۔
لیکن مرفوعا یہ روایت ثابت نہیں ہے بلکہ موقوفا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہ سے ثابت ہے۔
اورچونکہ یہ روایت کتاب وسنت کی عام تعلیمات کے خلاف ہے اور موقوف ہے یعنی یہ صراحت نہیں ہے کہ صحابی نے اسے اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے اخذ کیا ہے اس لئے ظن غالب یہی ہے کہ یہ روایت اسرائیلیات سے ماخوذ ہے ۔ لہٰذا حجت نہیں ہے۔
مزید تفصیل کے لئے الضعیفہ حدیث نمبر 655 دیکھیں۔
 
Top