• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

ٹوئٹر پرامیر کویت کے خلاف لوگوں کو اکسانے پر خاتون کو 11 سال قید کی سزا

شمولیت
مارچ 03، 2013
پیغامات
255
ری ایکشن اسکور
470
پوائنٹ
77
کویت سٹی: مقامی عدالت نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹرپر کویت کے امیر کی توہین اور ان کی حکمرانی کے خلاف لوگوں کو اکسانےپر خاتون کو 11 سال قید کی سزا سنا دی۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ہدیٰ الاجمی نامی خاتون کو امیر کویت شیخ صبا الاحمد الصبا کی توہین کرنے اور ان کی حکمرانی کے خاتمے کے لئے لوگوں کو اکسانے پر پانچ، پانچ سال جب کہ موبائل فون کے غلط استعمال پر ایک سال کی قید سنائی گئی، دوسری جانب خاتون نے اپنے اوپر لگائے گئے تمام الزامات کو مسترد کردیا۔
واضح رہے کہ ہدیٰ الاجمی کویت کی پہلی خاتون ہیں جنہیں سماجی رابطے کی ویب سائٹ کے استعمال پر سزا سنائی گئی تاہم کویتی قانون کے مطابق ہدیٰ اپنی سزا کے خلاف اپیل کورٹ اور اس کےبعد سپریم کورٹ میں بھی اپیل کرنے کا حق رکھتی ہیں۔
ربط
 
Top