• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

ٹوتھ پیسٹ کی ٹیوب کے پیندے پر مختلف رنگوں کے ان نشانات کا مطلب کیا ہوتا ہے؟

کنعان

فعال رکن
شمولیت
جون 29، 2011
پیغامات
3,564
ری ایکشن اسکور
4,425
پوائنٹ
521
ٹوتھ پیسٹ کی ٹیوب کے پیندے پر مختلف رنگوں کے ان نشانات کا مطلب کیا ہوتا ہے؟
جان کر آپ بھی اپنا ٹوتھ پیسٹ چیک کرنے کو بھاگیں گے
روزنامہ پاکستان، 03 مئی 2016
color.png

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) دانتو ں کو سفید، چمکدار اور مضبوط بنانے کیلئے مارکیٹ میں کئی قسم کے ٹوتھ پیسٹ دستیاب ہیں۔ ہر خاص و عام کے گھر میں ٹوتھ پیسٹ کا استعمال تو ہوتا ہی ہے لیکن کیا آپ نے کبھی اپنے ٹوتھ پیسٹ کی ٹیوب کے پیندے پر مختلف رنگوں کے ان نشانات کو دیکھا ہے؟ کیا آپ کو معلوم ہے کہ ان رنگوں کا مطلب کیا ہوتا ہے؟ مختلف قسم کے برانڈزکی ٹیوبز پر ان کے اجزاء کی بنیاد پر مختلف رنگ استعمال کیے جاتے ہیں جن میں ’سرخ، سیاہ، نیلا اور سبز‘ رنگ شامل ہیں۔ یہ رنگ اس لئے استعمال کئے جاتے ہیں تاکہ آپ ٹیوب دیکھ کر باآسانی اس کے اجزا ء کے بارے میں جان سکیں۔

پیسٹ کے پیندے پر پرنٹ کئے گئے رنگوں کا مطلب مندرجہ ذیل ہے

سرخ رنگ کا مطلب ہے کہ آپ کا ٹوتھ پیسٹ قدرتی اور کیمکلز دونوں قسم کے اجزاء پر مشتمل ہے۔

سیاہ رنگ ظاہر کرتا ہے کہ آپ کا ٹوتھ پیسٹ مکمل طور پر کیمکلز سے تیار کردہ ہے۔

نیلے رنگ کا مطلب ہے کہ ٹوتھ پیسٹ قدرتی اجزاء اور ادویات کا مرکب ہے۔

سبز رنگ کا مطلب ہے کہ آپ کا ٹوتھ پیسٹ مکمل طور پر قدرتی اجزاء سے تیارہ کردہ ہے۔

تو آپ کے ٹوتھ پیسٹ پر کون سا رنگ موجود ہے؟؟؟
 
Top