کنعان
فعال رکن
- شمولیت
- جون 29، 2011
- پیغامات
- 3,564
- ری ایکشن اسکور
- 4,425
- پوائنٹ
- 521
ٹیکساس، کھاد فیکٹری میں دھماکا 70 افراد ہلاک
[SUP]دی نیوز ٹرائب: ١٨ اپریل ٢٠١٣، Katrina Jones[/SUP]
واشنگٹن: امریکی ریاست ٹیکساس کے شہر واکو میں فرٹیلائزر پلانٹ میں ہونے و الے دھماکا کے نتیجے 70 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔
خیال رہے کہ کچھ دیر قبل فرٹیلائزر پلانٹ میں ہونے والے زوردار دھماکے میں پہلے ہی ہلاکتوں کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا تھا۔
امریکی میڈیا کے مطابق فرٹیلائزر پلانٹ میں دھماکا اس قدر شدید تھا کہ پورا علاقہ لرز اٹھا، دھماکے میں 100 سے زائد افراد زخمی بھی ہوئے ہیں جن میں سے متعدد کی حالت تشویشناک ہے جس کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔
میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ کھاد بنانے والی فیکٹری میں دھماکے کی وجہ سے آگ نے پوری عمارت کو لپیٹ میں لے لیا اورکالے دھواں اٹھتا دکھائی دے رہا ہے، آگ نے قریبی عمارتوں کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے۔
واقعہ کے فوری بعد ریسیکوٹیموں اور فائر بریگیڈ عملے نے پہنچ کر امدادی کارروائیاں شروع کر دی ہیں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔ ہلاک ہونے والوں میں 5 فائر فائٹر بھی شامل ہیں۔
کئی افراد اب بھی فرٹیلائزر پلانٹ میں موجود ہیں جنہیں نکالنے کی کوششیں کی جارہی ہیں۔
اب تک یہ معلوم نہیں ہو سکا ہے کہ دھماکا حادثاتی تھا یا کہ تخریب کاری کا نتیجہ تھا تاہم دھماکے کی وجوہات جاننے کیلئےتحقیقات بھی شروع کی جا چکی ہیں۔