• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

پائلٹ پھنسنے پر طیارے کی ہنگامی لینڈنگ

کنعان

فعال رکن
شمولیت
جون 29، 2011
پیغامات
3,564
ری ایکشن اسکور
4,425
پوائنٹ
521
پائلٹ پھنسنے پر طیارے کی ہنگامی لینڈنگ​
[SUP]آخری وقت اشاعت: بدھ 15 مئ 2013 ,
‭ 00:10 GMT 05:10 PST[/SUP]

طیارے کے کاک پٹ کا دروازہ جام ہونے پر اسے ہنگامی طور پر بھوپال اترنا پڑا

بھارت کے شہر دہلی سے بنگلور جا نے والی ائر انڈیا کی پرواز اےاي 403 کو کچھ عجیب و غریب حالات میں بھوپال کے ہوائی اڈے پر اترنا پڑا۔

مگر فکر کی کوئی بات نہیں ہے کیونکہ طیارے میں سوار مسافروں کو کسی طرح کی پریشانی نہیں ہوئی۔

ہوا یوں کہ طیارے کے پائلٹ تھوڑی دیر کے لئے جہاز پر موجود بیت الخلا کیلئے گئے کہ مصیبت آ گئی۔

جب پائلٹ ٹائلٹ سے واپس آئے، تو کاک پٹ کا دروازہ کھلنے کا نام ہی نہیں لے رہا تھا جس پر انہوں نے کئی کوششیں کیں۔

کافی کوششوں کے بعد بھی جب دروازہ نہیں کھلا تو اس پر اُس وقت کاک پٹ میں موجود کو پائلٹ اور ایک زیر تربیت پائلٹ موجود تھے۔

اس صوتحال پر کو پائلٹ نے طیارے کی کمان سنبھالی اور حکام سے اجازت لے کر جہاز کو بھوپال کی طرف موڑ لیا اور بلاخر اسے بھوپال کے ہوائی اڈے پر محفوظ اتار لیا۔

بھوپال میں طیارے کے اترنے پر انجینئرز نے کاک پٹ کا دروازہ ٹھیک کیا اور پھر شہری ہوابازی کے ڈائریکٹوریٹ جنرل کی جانب سے اجازت ملنے کے بعد طیارہ بنگلور کے لیے عازم سفر ہوا۔

ایئر انڈیا نے ایک پریس ریلیز جاری کر کے یہ بتایا ہے کہ اس صورت حال کے دوران تمام حفاظتی معیارات پر عمل کیا گیا اور کسی بھی لمحے مسافروں اور عملے کے ارکان کی سلامتی کو کوئی خطرہ پیدا نہیں ہوا۔

ح
 
Top