بخاری سید
رکن
- شمولیت
- مارچ 03، 2013
- پیغامات
- 255
- ری ایکشن اسکور
- 470
- پوائنٹ
- 77
ٹیکنالوجی کمپنی موٹرولا نے انٹرنیٹ صارفین کی 'پاس ورڈ' بھول جانے کی عادت کو ختم کرنے کے لیے ایک غیر معمولی حل نکالا ہے۔
موٹرولا نے ایک الیکٹرانک 'ٹیٹو' متعارف کروایا ہے جو انسانی جلد میں گھس جاتا ہے۔
اس الیکٹرانک ٹیٹو میں ایک سرکٹ موجود ہوتا ہے جس کے ذریعے آلات انسان کو شناخت کر لیتے ہیں۔
اس الیکٹرانک ٹیٹو کی رواں ہفتے ایک کانفرنس میں رونمائی کی گئی۔ کانفرنس میں ایک تجویز پیش کی گئی کہ صارف کے پاس ورڈ کو تجربے کے طور پر ایک کیپسول میں ڈال دیا جائے اور وہ اسے نگل لے۔
تجویز کے مطابق کیپسول نگلنے سے سگنل انسانی جسم سے باہر نکلیں گے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ کیپسول نگلنے کی صورت میں اسے چارج کرنے کے لیے بیٹری کی ضرورت نہیں ہو گی کیونکہ یہ انسانی معدے سے ہی چارج ہو جائے گی۔ تاہم موٹرولا کا کہنا ہے کہ اس کیپسول کو جلد فروخت کے لیے پیش نہیں کیا جائے گا۔
موٹرولا 'پاس ورڈ گولی' کا تجربہ کر رہی ہے۔