کنعان
فعال رکن
- شمولیت
- جون 29، 2011
- پیغامات
- 3,564
- ری ایکشن اسکور
- 4,425
- پوائنٹ
- 521
پانامہ لیکس، آئیس لینڈ کے وزیراعظم مستعفیٰ ہو گئے
روزنامہ پاکستان، 05 اپریل 2016ریک جوویک (مانیٹرنگ ڈیسک ) پانامہ پیپرز معاملے پر آئیس لینڈ کے وزیراعظم سگمنڈر ڈیوڈ نے استعفیٰ دیدیا ہے۔
آئس لینڈ کے وزیر اعظم سیگمندر گْنلاؤگسن نے خود پر آف شور کمپنی سے مبینہ طور پر لاکھوں ڈالرز چوری کرنے کا الزام عائد ہونے کے بعد ملک کے صدر سے پارلیمان کو تحلیل کرنے کی درخواست کی ہے۔ واضح رہے کہ آئیس لینڈ کے وزیر اعظم سیگمندر گْنلاؤگسن پر پاناما کی ایک لا کمپنی موساک فونسیکا سے افشا ہونے والی خفیہ دستاویزات کے مطابق وہ اور ان کی بیوی آف شور کمپنی وینٹرس کے مالک تھے۔
غیر ملکی رپورٹس کے مطابق آئس لینڈ کے وزیر اعظم سیگمندر گْنلاؤگسن نے عوامی وسیاسی دباو اور حزبِ مخالف کی جانب سے اعتماد کا ووٹ حاصل کرنے کے مطالبے کے بعد صدر اولاور ریگنر گریمسن کو پارلیمان کو تحلیل کرنے کی درخواست دی ہے۔ اطلاعات کے مطابق صدرگریمسن نے ملک کی سیاسی جماعتوں سے بات چیت تک پارلیمان کو تحلیل کرنے کا فیصلہ موخر کر دیا ہے۔ پاناما لیکس میں انکشاف ہوا کہ آئیس لینڈ کے وزیر اعظم بھی آف شور کمپنی کے مالک ہیں جس پر ملک بھر میں عوام نے شدید احتجاج کیا، ہزاروں لوگوں کی جانب سے آئیس لینڈ کی پارلیمنٹ کا گھراﺅ کر کے شدید احتجاج کیا گیا اور آئیس لینڈ کے وزیر اعظم سے استعفیٰ کا مطالبہ کیا ۔ عوامی دباﺅ پر آئیس لینڈ کے وزیر اعظم نے صدر سے پارلیمنٹ تحلیل کرنے کی درخواست کی جس پر صدر نے ان کی سفارش کو مسترد کر دی۔
Peter Robinson to step down as Northern Ireland first minister
=========
=========
پانامہ لیکس میں نام آنے پر چلی میں ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل کے مقامی صدر نے عہدے سے استعفیٰ دیدیا
رونامہ پاکستان، 05 اپریل 2016 (23:35)سنٹیاگو (مانیٹرنگ ڈیسک) چلی میں ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل کے مقامی صدر گونزالو دیلابیو پانامہ پیپرز میں نام آنے پر اپنے عہدے سے مستعفیٰ ہو گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق پانامہ لیکس میں چلی میں ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل کے مقامی صدر کے نام 5 آف شور کمپنیوں نکلی تھیں جس پر گونزالو دیلابیو نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دیدیا جسے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی جانب سے قبول کر لیا گیا ہے ۔
واضح رہے کہ اس آئس لینڈ کے وزیراعظم نے بھی پانامہ لیکس میں نام آنے پر عوام کے پرزور احتجاج کے آگے مجبور ہو کر عہدے سے استعفیٰ دیدیا ہے۔
=========
برطانوی وزیر اعظم ہونے کی تنخواہ لیتا ہوں اس کے علاوہ کچھ نہیں، ڈیوڈ کیمرون
روزنامہ پاکستان، 05 اپریل 2016 (23:27)لندن (مانیٹرنگ ڈیسک ) برطانیہ کے وزیر اعظم ڈیوڈ کیمرون نے کہا ہے کہ وہ تنخواہ دار وزیر اعظم ہیں، انکے کوئی آف شور فنڈز، ٹرسٹ یا حصص نہیں ہیں ۔
پاناما لیکس پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے انگلینڈ کے وزیر اعظم ڈیوڈ کیمرون کا کہنا ہے کہ وہ برطانوی وزیر اعظم ہونے کی تنخواہ لیتے ہیں اس کے علاوہ کچھ نہیں۔ ان کا ایک گھر اور کچھ سیونگز ہیں جن سے انہیں آمدنی حاصل ہوتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ انکے کوئی آف شور فنڈز، ٹرسٹ یا حصص نہیں ہیں ۔