محمد ارسلان
خاص رکن
- شمولیت
- مارچ 09، 2011
- پیغامات
- 17,859
- ری ایکشن اسکور
- 41,096
- پوائنٹ
- 1,155
عن ابن عباس قال قال رسول الله صلی الله عليه وسلم لا تشربوا واحدا کشرب البعير ولکن اشربوا مثنی وثلاث وسموا إذا أنتم شربتم واحمدوا إذا أنتم رفعتم
The Messenger of Allah (peace be upon him) said: "Do not drink in one gulp like a camel, but in two or three (gulps). Mention the Name of Allah (i.e., say Bismillah) when you start drinking and praise Him (i.e. say Al-hamdu lillah) after you have finished (drinking)."
حضرت ابن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا اونٹ کی طرح ایک سانس میں نہ پیو بلکہ دو اور تین سانسوں میں پیو اور پیتے وقت بِسْمِ اللَّهِ پڑھو اور پینے کے بعد اللہ کی حمد وثناء بیان کرو۔
[Riyadh-us-Saliheen, Etiquette of Drinking Water: 758]
تحقیق
یہ روایت مستند نہیں ہے ،اس کی سند میں یزید بن سنان ابو فروہ الرہادی" ضعیف ہے' ترمذی کے نسخوں میں اس حدیث پر حکم مختلف ہے' بعض نسخوں میں "حسن" ہے' اور بعض میں "غریب" واضح رہے کہ امام ترمذی تنہا لفظ "غریب" اس جگہ لاتے ہیں جہاں سند میں کوئی ضعیف راوی منفرد ہوتا ہے حافظ نے فتح الباری (۱۰/۸۱) میں فرمایا سندہ ضعیف۔
اسی طرح علامہ البانی ؒ نے اس حدیث پر ضعف کا حکم لگایا ہے (حافظ عمران)