محمد زاہد بن فیض
سینئر رکن
- شمولیت
- جون 01، 2011
- پیغامات
- 1,957
- ری ایکشن اسکور
- 5,787
- پوائنٹ
- 354
آج سے کم وبیش پندرہ یا سولہ سال قبل کی بات ہے کہ ایک عورت ہمارے پاس نیازحسین لینے کے لئے دس محرم کو آئی۔تو والد صاحب نے کہا:کیا تمھیں معلوم ہے کہ واقعہ کربلا جس کو بنیاد بنا کر تم نیاز حسین کا آٹا لینے آئی ہو؟کیا تھا؟تو وہ عورت کچھ دیر سو چنے کے بعد کہنے لگی:مجھے زیادہ پتہ تو نہیں البتہ اتنا پتہ ہے کہ کوئی پانی وغیرہ کا جھگڑا تھا۔تب والد صاحب نے کہا:جب تمھیں یہ معلوم ہی نہیں کہ واقعہ کیا تھا؟اور تم غیر اللہ کے نام پرآٹا لینے چلی آئی ہو۔جاؤ پہلے معاملے کی تحقیق کیا کرو۔پھر کوئی قدم اٹھایا کرو۔اور غیر اللہ کے نام پر مانگ کر تم کتنا گناہ کمارہی ہو تمھیں اگر اس کا ندازہ ہوجائے تو تم یہ حرکتیں کرنا بھول جاؤ۔ہم اللہ کے نام پر تو اپنی جان بھی دے سکتے ہیں لیکن غیر اللہ کے نام پر تو ایک مکھی بھی نہیں دیں گے۔اس دن کے بعد یہ عورت کبھی نیاز حسین مانگتی دیکھائی نہیں دی۔
یہ واقعہ لکھنے کا مقصد یہ تھا کہ یہ ہمارے سیدھے سادہ لوگ جن کو دین کا سرے سے کوئی علم ہی نہیں ہوتا ہماری تھوڑی سی کوشش سے ان کی راہنمائی ممکن ہے۔تو ہمیں ضرور کوشش کرنی چاہیے۔
یہ واقعہ لکھنے کا مقصد یہ تھا کہ یہ ہمارے سیدھے سادہ لوگ جن کو دین کا سرے سے کوئی علم ہی نہیں ہوتا ہماری تھوڑی سی کوشش سے ان کی راہنمائی ممکن ہے۔تو ہمیں ضرور کوشش کرنی چاہیے۔