کنعان
فعال رکن
- شمولیت
- جون 29، 2011
- پیغامات
- 3,564
- ری ایکشن اسکور
- 4,425
- پوائنٹ
- 521
پاکستانیوں کے لئے شاندار سہولت متعارف کروا دی گئی، اب پاسپورٹ کے لئے قطاروں میں نہیں لگنا پڑے گا، گھر بیٹھے حاصل کرنے کا طریقہ جانئے
14 اکتوبر 2016
لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) نادرا اور ڈائریکٹوریٹ جنرل آف امیگریشن اینڈ پاسپورٹ نے آن لائن پاسپورٹ سروس ” ای پاسپورٹ“ متعارف کرا دی ہے اور آج سے اس کا آغاز بھی ہو گیا ہے۔
وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کے مطابق پاسپورٹ دفاتر کے باہر لائنوں کو کم کرنے اور لوگوں کو ان کے گھروں سے ہی ہی انٹرنیٹ کے ذریعے پاسپورٹ ری نیو کرانے کی سہولت فراہم کرنے کیلئے متعارف کرائی گئی اس ”ای سروس“ کا دائرہ کار آئندہ 2 سال میں مزید وسیع کر دیا جائے گا۔ وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ ” لوگ گھروں میں بیٹھے ہی ای پاسپورٹ حاصل کر سکیں گے۔“
یہاں یہ امر قابل ذکر ہے پاکستان بھر میں پاسپورٹ بنوانے کیلئے صرف 95 دفاتر ہیں جس کے باعث عوام کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ اگرچہ ان دفاتر کی تعداد بڑھانے کے منصوبے پر بھی کام کیا جا رہا ہے۔ لیکن ای پاسپورٹ کا منصوبہ اپنی آسانیوں کے باعث ایک بہترین کاوش ہے۔
اس منصوبے سے فائدہ اٹھاتے ہوئے آپ پاسپورٹ کے حصول کیلئے آن لائن اپلائی کیسے کر سکتے ہیں ؟ فیس کتنی ہے اور اس مقصد کیلئے کیا کچھ ضروری ہے؟ تمام تفصیلات ذیل میں دی گئی ہیں۔
اس مقصد کیلئے آپ کو ڈائریکٹوریٹ جنرل آف امیگریشن اینڈ پاسپورٹ کی ویب سائٹ پر جانا ہے۔
1۔ اس ویب سائٹ پر اپنا اکاﺅنٹ بنائیں
2۔ اپنے پاسپورٹ کے ری نیوول کیلئے درخواست پر کریں
3۔ پاسپورٹ ری نیوول کی فیس اپنے کریڈٹ کارڈ یا ڈیبٹ کارڈ کے ذریعے ادا کریں
آن لائن درخواست دینے کیلئے مندرجہ ذیل دستاویزات درکار ہوں گی
درخواست دینے والی کی بنیادی معلومات اور پاسپورٹ سائز کی 2 تصاویر
فنگر پرنٹ سکین اور اس طرح کی دیگر دستاویزات بھی درکار ہوں گی
ای پاسپورٹس کے لئے مندرجہ فیس لاگو ہو گی
ویب سائٹ کے مطابق یہ تمام تر پراسیس مکمل ہونے کیلئے صرف 17 منٹ درکار ہوں گے
ح