• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

پاکستانی ؛ حسنی مبارک ؛ کی دولت کون واپس لائے گا ؟

ابوحتف

مبتدی
شمولیت
اپریل 04، 2012
پیغامات
87
ری ایکشن اسکور
318
پوائنٹ
0
سوئس حکومت نے مصر کی جانب سے دی گئی درخواست پر حتمی اور ناقابل اپیل فیصلہ صادر کرتے ہوئے سابق معزول صدر حسنی مبارک کے دور میں سوئٹرز لینڈ کے بنکوں میں رکھی گئی رقوم کی "ریکوری" کا حکم دیا ہے۔

"العربیہ ڈاٹ نیٹ" کے مطابق مصر کی نگراں حکومت کی جانب سے سابق صدر حسنی مبارک اور ان کے نو رفقاء کے سوئس بنکوں میں جمع کروڑوں ڈالرز کی واپسی کے لیے درخواست دی تھی۔ گذشتہ برس فروری میں سوئٹرز لینڈ نے اپنے ہاں رکھی گئی حسنی مبارک اور ان کے اہل خانہ کی ملکیتی تمام رقوم منجمد کر دی تھیں اور تاحکم ثانی انہیں جوں کا توں رکھنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔

سوئس حکام کی جانب سے کیے گئے تازہ فیصلے کے بعد مصری حکومت سوئٹرز لینڈ کے شہر "بیلنز ولا" میں قائم عالمی فوجداری عدالت کی مدد سے لوٹی گئی تمام رقوم کی واپسی کو یقینی بنا سکتی ہے۔

سوئٹرز لینڈ کی عدالت کی جانب سے حسنی مبارک دور میں رکھی گئی رقم کی ریکوری کے بارے میں ہفتے کے روز جو فیصلہ صادر کیا گیا ہے وہ حتمی اور آخری ہے جس کے خلاف اپیل نہیں کی جا سکتی۔ سوئس حکام کی فراہم کردہ تفصیلات کے مطابق بنکوں میں حسنی مبارک اور ان کے عزیز واقارب سمیت کئی دیگر شخصیات کے مجموعی طور پر چار ارب دس کروڑ فرانک موجود ہیں۔

مبصرین کا کہنا ہے کہ حسنی مبارک کے دور میں قومی خزانے سے لوٹی گئی دولت کی غیرملکی بنکوں میں جمع کی گئی مقدارکا حتمی اندازہ نہیں لگایا جا سکتا کیونکہ حسنی مبارک اور ان کے"نو رتنوں" نے کئی پیچیدہ طریقوں سے غیر ملکی فرموں کے ذریعے یہ رقوم کئی ممالک کے بنکوں میں منتقل کی ہیں۔
 
Top