• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

پاکستانی ایٹم بم دشمنوں پر دہشت بٹھانے کیلئے

کنعان

فعال رکن
شمولیت
جون 29، 2011
پیغامات
3,564
ری ایکشن اسکور
4,425
پوائنٹ
521

پاکستانی ایٹم بم دشمنوں پر دہشت بٹھانے کیلئے​
[SUP]دی نیوز ٹرائب :Mirza Hassan
Mar 24th, 2013[/SUP]

رائے ونڈ: پاکستانی ایٹمی پروگرام کے خالق ممتاز سائنسدان ڈاکٹر عبدالقدیر کا کہنا ہے کہ ہم نے ایٹم بم دشمنوں کے دل میں دہشت پیدا کرنے کے لیے بنایا ہے تاکہ اگر کوئی اس ملک کی طرف بری آنکھ سے دیکھے تو اس کا بیڑا غرق کر سکیں۔

مشرقی صوبے پنجاب کے شہر رائے ونڈ میں ایک سیاسی جسلہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہمارا کعبہ ایک، مدینہ ایک، نبی ایک، ﷲ ایک تو پھر ہم سب مسلمان ایک کیوں نہیں ہوسکتے۔

ڈاکٹر قدیر کے بقول آج عالم اسلام کو متحد ہونے کی اشد ضرورت ہے۔

اپنے خطاب میں انہوں نے یہ بھی کہا کہ عوام این اے 128 میں صرف جماعت اسلامی کو ووٹ دے کر کامیاب کرائیں۔

پاکستانی سائنسدان نے مزید کہا کہ اس حلقے میں جو بھی جماعت اسلامی کے امیدوار کو ووٹ دے گا، سمجھ لے کہ اس نے ڈاکٹر عبدالقدیر خاں کو ووٹ دیا ہے۔

یاد رہے کہ تحریک تحفظ پاکستان کے سربراہ ڈاکٹر قدیر خان ملک میں ہونے والے عام انتخابات کے سلسلے میں تمام جماعتوں کے اچھے امیدواروں کو کامیاب کرانے کی مہم چلا رہے ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ عوام نے اس بار دیانت دار افراد کو منتخب نہ کیا تو رونے کا موقع بھی نہیں ملے گا۔
 
Top