کنعان
فعال رکن
- شمولیت
- جون 29، 2011
- پیغامات
- 3,564
- ری ایکشن اسکور
- 4,425
- پوائنٹ
- 521
پاکستانی فوج کے ہاتھوں مارے جانے والے بھارتی فوجی کی بیٹی نے ایسا پیغام جاری
کر دیا کہ پورے پاکستان اور بھارت کو سوچ میں ڈال دیا، کروڑوں دلوں کو چھو لیا
روزنامہ پاکستان، 02 مئی 2016 کر دیا کہ پورے پاکستان اور بھارت کو سوچ میں ڈال دیا، کروڑوں دلوں کو چھو لیا
نئی دلی (مانیٹرنگ ڈیسک) کارگل کی جنگ میں ہلاک ہونے والے ایک بھارتی فوجی افسر کی بیٹی کے ایک ویڈیو پیغام نے برصغیر کے سوشل میڈیا پر ہلچل برپا کر دی ہے۔
اخبار ٹائمز آف انڈیا کے مطابق کارگل کی جنگ میں مارے جانے والے کیپٹن مندیپ سنگھ کی 18 سالہ بیٹی گرومہرکور نے یہ ویڈیو ممبئی کے ایک سوشل میڈیا کارکن کی مدد سے تیار کی۔ گرومہر نے ویڈیو میں کچھ بولنے کی بجائے اپنا پیغام کاغذ پر لکھے الفاظ کے ذریعے بھارت اور پاکستان کے لوگوں تک پہنچایا ہے۔ وہ یکے بعد دیگرے کچھ کارڈ دکھاتی ہیں جن پران کا پیغام مختصر الفاظ میں لکھا ہے۔ پہلے کارڈ میں ان کا نام تحریر ہے، پھر لکھا نظر آتا ہے کہ ان کا تعلق جالندھر سے ہے۔ وہ اپنے باپ کیپٹن مندیپ سنگھ کی تصویر دکھاتی ہیں، اور 1999ء کی کارگل جنگ میں ان کی ہلاکت کے بارے میں بتاتی ہیں۔
وہ اپنے تحریری پیغامات کے ذریعے بتاتی ہیں کہ جب وہ محض دو سال کی تھیں تو ان کا والد جنگ میں ہلاک ہو گیا۔ وہ پاکستان کو اپنے والد کی ہلاکت کا ذمہ دار سمجھنے لگیں اور چھ سال کی عمر میں ایک برقعہ پوش خاتون پر یہ سوچ کر حملہ کر دیا کہ وہ بھی کسی نہ کسی طرح سے ان کے والد کے قتل کی ذمہ دار تھی۔ گرومہر کور کہتی ہیں کہ ان کی والدہ نے انہیں پیچھے کھینچا اور سمجھایا کہ ان کے والد کو پاکستان نے نہیں بلکہ جنگ نے ہلاک کیا۔
گرومہر کور کا کہنا ہے کہ انہیں یہ بات سمجھنے میں کچھ وقت لگا، لیکن بالآخر وہ یہ جان گئیں کہ ان کے والد کو کسی اور نے نہیں بلکہ نفرت اور جنگ نے مارا۔ گرومہر کا کہنا ہے کہ انہوں نے نفرت چھوڑ کر امن کی تلاش کا راستہ اختیار کرلیا ہے۔ وہ کہتی ہیں کہ اب وہ بھی اپنے باپ کی طرح ایک سولجر ہیں، لیکن وہ دونوں ملکوں میں امن کے لئے لڑ رہی ہیں۔ گرومہر کور مزید کہتی ہیں کہ اگر وہ یہ کر سکتی ہے تو سب کر سکتے ہیں۔
انہوں نے جرمنی، فرانس، جاپان اور امریکا کی مثالیں دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر یہ ممالک اپنے ماضی کو بھلا سکتے ہیں تو ہم کیوں نہیں۔ آخر میں وہ کہتی ہیں، ”میں ایک ایسی دنیا میں رہنا چاہتی ہوں کہ جہاں کوئی بھی گرومہر کور اپنے باپ کو نہ کھوئے۔ میں تنہا نہیں ہوں میری جیسی اور بھی ہیں۔“
محمد طارق عبداللہ نے کہا ہے: