• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

پاکستان دنیا کے زیادہ ڈالر اکاؤنٹ رکھنے والے ممالک میں 48 ویں نمبر پر آگیا

شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,799
پوائنٹ
1,069
پاکستان دنیا کے زیادہ ڈالر اکاؤنٹ رکھنے والے ممالک میں 48 ویں نمبر پر آگیا

آن لائن 3 گھنٹے پہلے


بینک نے یہ تسلیم کیا ہے کہ کچھ کھاتے داروں نے ان کی خفیہ سروسز کا فائدہ اٹھاتے ہوئے غیر اعلانیہ اکاؤنٹ کھولے تھے۔ فوٹو: اے ایف پی/فائل
کراچی: پانامہ سے لیک ہونے والی دستاویزات کے مطابق پاکستان دنیا کے سب سے زیادہ ڈالر اکائونٹ رکھنے والے ممالک میں 48 ویں نمبر پر آگیا ہے۔
دستاویزات کے مطابق 1988 سے 2006 تک کی جائزہ رپورٹ کے مطابق ایچ ایس بی سی میں 648 کھاتے داروں میں سے 34 فیصد پاکستانی کھاتے داروں کے تقریباً 85 کروڑ 10لاکھ ڈالر بینک میں رکھے گئے تھے۔
ایچ ایس بی سی کے سوئٹزرلینڈ میں واقع پرائیوٹ بینک نے دنیا کے کئی اہم سیاستدانوں مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی نامور شخصیتوں اور مجرموں کو ان کے ممالک کی حکومتوں سے ٹیکس بچانے یا پھر ٹیکس چوری کرنے میں مدد کی تھی۔ بینک نے یہ تسلیم کیا ہے کہ کچھ کھاتے داروں نے ان کی خفیہ سروسز کا فائدہ اٹھاتے ہوئے غیر اعلانیہ اکاؤنٹ کھولے تھے۔
 
Last edited:
Top