• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

پاکستان مضبوط، مستحکم اسلامی مملکت ترقی کیلئے دعاگو ہیں: امام کعبہ

کنعان

فعال رکن
شمولیت
جون 29، 2011
پیغامات
3,564
ری ایکشن اسکور
4,425
پوائنٹ
521
پاکستان مضبوط، مستحکم اسلامی مملکت ترقی کیلئے دعاگو ہیں: امام کعبہ

مکہ مکرمہ (اے این این) امام کعبہ شیخ عبدالرحمن السدیس نے پاکستان کو ایک مضبوط اور مستحکم اسلامی مملکت قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی عرب پاکستان کے ساتھ اپنے تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتا ہے۔

شاہ عبداللہ کے اعلان کے مطابق ہر سال امام کعبہ اور امام مسجد نبوی پاکستان کا دورہ کیا کریں گے، پاکستان کی ترقی کےلئے دعاگو ہیں۔ یہ بات انہوں نے وفاقی وزیر برائے مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی سردار محمد یوسف سے گفتگو کرتے ہوئے کہی جنہوں نے گزشتہ روز مکہ مکرمہ میں عمرہ ادائیگی کے بعد ان سے ملاقات کی۔ سعودی عرب میں پاکستان کے سفیر محمد نعیم خان بھی ان کے ہمراہ تھے۔

امام کعبہ نے کہا کہ پاکستان ایک مضبوط اور مستحکم اسلامی ملک ہے جس کے ساتھ سعودی عرب کے شاندار تعلقات ہیں۔ خادم الحرمین الشریفین شاہ عبداللہ پاکستان اور اس کی عوام کے ساتھ اپنے تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتے ہیں اور پاکستان کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔

شاہ عبداللہ نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ پاکستان سے تعلقات مضبوط کرنے کے لئے ہر سال امام کعبہ اور امام مسجد نبوی کو ایک ایک مرتبہ پاکستان بھیجا جائےگا۔

اس موقع پر وفاقی وزیر برائے مذہبی امور سردار محمد یوسف نے کہا کہ پاکستان خادم الحرمین الشریفین شاہ عبداللہ کی کوششوں کی مطابقت میں بین المذاہب ہم آہنگی اور مکالمے کی مربوط کوششیں کر رہا ہے ۔

انہوں نے شاہ عبداللہ کی طرف سے امام کعبہ اور امام مسجد نبوی کو ہر سال پاکستان بھیجنے کے فیصلے کا خیر مقدم کیا اور کہا کہ پاکستانی عوام شدت سے امام کے دورے کا انتظار کر رہے ہیں۔

وفاقی وزیر نے اس موقع پر انہیں امت مسلمہ بالخصوص پاکستان کی تعمیر و ترقی کے لئے دعا کی درخواست کی۔ امام کعبہ شیخ عبدالرحمن السدیس نے دورہ پاکستان کی دعوت قبول کر لی انہیں اس دورے کی دعوت وفاقی وزیر برائے مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی سردار محمد یوسف نے گزشتہ روز عمرہ ادائیگی کے بعد ملاقات میں دی۔

سعودی عرب میں پاکستان کے سفیر محمد نعیم خان بھی ان کے ہمراہ تھے۔ سردار محمد یوسف نے امام کعبہ کو وزیراعظم نواز شریف کی طرف سے نیک خواہشات اور خیر سگالی کا پیغام بھی پہنچایا جس پر شیخ عبدالرحمن السدیس نے ان کا شکریہ ادا کیا۔

روزنامہ خبریں: 25 جولائی 2013
 
Top