• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

پاکستان ميں دہشتگردوں کے حملوں سے کوئی بھی محفوظ نہيں

tashfin28

رکن
شمولیت
جون 05، 2012
پیغامات
151
ری ایکشن اسکور
20
پوائنٹ
52


پاکستان ميں دہشتگردوں کے حملوں سے کوئی بھی محفوظ نہيں


ہماری گہری اور دلی تعزیت ڈیرہ اسماعیل خان، صوبہ خیبر پختونخواہ میں مذہبی جلوس کے قریب بم دھماکے کے متاثرین کے خاندانوں اور دوستوں کے ساتھ ہے۔ یہ دیکھ کر بہت ہی دکھ ہوتا ہے کہ تحریک طالبان پاکستان میں زندگی کے تمام شعبہ ہائے سے تعلق رکھنے والے لوگوں کو نشانہ بناتے ہيں، ایک نوجوان اسکول کی لڑکی سے ليکر مقامی اور قومی سیاسی شخصیات کوئی بھی ان کے تشدد اور دہشت گردی کی کارروائیوں سے محفوظ نہيں ہے۔

محرم الحرام ميں مذہبی جلوسوں پر حملوں سمیت معاشرے کے تمام دھڑوں سے تعلق رکھنے والے عوام کے خلاف یہ حملے اور قتل وغارت دہشتگردوں کی اپنی مذموم سیاسی ایجنڈے کو پورا کرنے کے لئے ان کے پاکستان میں جاری ظالمانہ کوششوں کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ ان نام نہاد مذہب کے رکھوالوں سے مساجد اور مذہبی جلوسوں ميں بھی کوئی محفوظ نہيں ہے۔

يہ انسانیت کے نام نہاد محافظ مذہب کا استعمال کرتے ہيں اور ساتھ ہی نوجوان بچوں اور خواتین کو معصوم لوگوں کے خلاف خودکش حملوں کيلۓ ورغلاتے رہتے ہيں تاکہ اپنے مذموم سياسی مقاصد کی تکميل کر سکيں۔

باہمی شراکت داروں کے حيثيت سے ہميں ان پر تشدد کارروائیوں سے دہشت گردی کی لعنت کو شکست دینے کيلۓ اپنے مشترکہ عزم اور خواہش سے دور جانا نہيں چاہيۓ۔ ميں پاکستانی عوام کے ساتھ ان شیطانی انتہا پسندوں کے خلاف ان کی جاری جنگ میں ہماری طویل الميعاد عزم کی توثیق کرنا چاہتا ہوں جو جان بوجھ کر خواتین اور بچوں سمیت معصوم لوگوں کے قتل وعام میں ملوث ہیں۔ انتہاپسندی کے خلاف جاری جدوجہد ميں ہم پاکستان کے ساتھ ہے۔ مسلسل دو طرفہ حمایت اور تعاون کے ذریعے ہم خطے میں امن بحال کرنے اور اپنے مشترکہ مقاصد کو حاصل کرنے کےليۓ پر اعتماد ہیں۔

تاشفين – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ
digitaloutreach@state.gov
U.S. Department of State
https://twitter.com/#!/USDOSDOT_Urdu
USUrduDigitalOutreach - Washington, DC - Community | Facebook
 

توحید

مبتدی
شمولیت
نومبر 25، 2012
پیغامات
16
ری ایکشن اسکور
36
پوائنٹ
13
ابھی تک تو تم محفوظ ہو جب ہی تو دھڑا دھڑ لکھ رہے ہو۔لیکن بہرحال ہر شخص نے اپنے انجام کی طرف بڑھنا ہے ۔ اور تم بھی ضرور اپنے انجام کی طرف بڑھو گے کیونکہ فطرت کا یہی اصول ہے۔اس سے فرار محال ہے۔
 
Top