پاکستان ميں ٹی ٹی پی کے جاری حملے – سیاسی عمل ميں خلل ڈالنے کی ایک کوشش
یہ دیکھ کر بہت ہی دکھ ہوتا ہے کہ دہشتگرد گروہ پاکستان بھر ميں سيساسی کارکنوں کو نشانہ بنارہے ہيں، ایک عام کارکن سے ليکر مقامی اور قومی سیاسی شخصیات سميت کوئی بھی ان کے تشدد اور دہشت گردی کی کارروائیوں سے محفوظ نہيں ہے۔
ملک کی مختلف سیاسی شخصیات سمیت ان عام سياسی کارکنان کے خلاف ٹی ٹی پی کے جاری حملے ان کی اپنی مذموم سیاسی ایجنڈے کو پورا کرنے کے لئے ان کے پاکستان میں جاری ظالمانہ کوششوں کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ يہ پاکستان کے نام نہاد محافظ موجودہ سياسی عمل ميں خلل ڈالنے کی کوشش کررہے ہيں جس کے ذريعے گيارہ مئ 2013 کو ایک نئی سویلین حکومت کو اقتدار کی پرامن منتقلی کا عمل يقينی بنايا جاسکتا ہے۔
ہم اس امر پر بھرپور يقين رکھتے ہيں کہ دہشتگردوں کو ان پرتشددکارروائیوں سے پاکستانی سیاست کی قیادت کو منتخب کرنے اور پاکستانی عوام پر اپنی سیاسی فیصلےمسلط کرنے کاکوئی حق نہیں ہے۔ ميں دوہرانا چاہتا ہوں کہ امریکہ ان شیطانی انتہا پسندوں کے خلاف عوام کی حمایت کرنے کيلۓ پر عزم ہے جو ایک جمہوری پاکستان کے خلاف ہيں اور پاکستان ميں جاری سیاسی عمل میں خلل ڈالنے کيلۓ سیاسی کارکنوں کو قتل کر رہے ہيں تاکہ اپنی شيطانی سياسی مقاصد کو حاصل کرسکيں۔
امریکہ پاکستان میں جمہوریت کے مضبوط ترین حامیوں میں سے ایک ہے اورہماری کوششيں ہمیشہ ملک میں جمہوری اداروں کومضبوط بنانےکيلۓ ہی رہی ہے۔ ہم اس امر پر يقين رکھتے ہيں کہ پاکستان کی قسمت کا حتمی فیصلہ لوگوں کے ہاتھ ميں ہے، جو واضح طور پر ایک جمہوری طور پر مضبوط اور قابل عمل پاکستان کی جانب ہماری حقيقی اور ظاہری عزم کی عکاسی کرتا ہے۔
جہاں تک آئندہ انتخابات کا تعلق ہے، ہم اقتدار کی پرامن منتقلی کيلۓ بروقت، آزاد اور منصفانہ انتخابات کے خواہاں ہيں۔ يہ قابل ذکر ہے کہ يہ تاریخی انتخابات پاکستانی تاریخ میں پہلی مرتبہ ايک سویلین حکومت کو اپنی مدت مکمل کرنے کے عمل کو ظاہر کرتا ہے، اور اسطرح ایک نئی سویلین حکومت انتخابات کے ذريعے اقتدار ميں آئيگی ۔
ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ
U.S. Department of State
http://www.facebook.com/USDOTUrdu
https://twitter.com/#!/USDOSDOT_Urdu