کنعان
فعال رکن
- شمولیت
- جون 29، 2011
- پیغامات
- 3,564
- ری ایکشن اسکور
- 4,425
- پوائنٹ
- 521
پاکستان میں کھوجانے یا چوری ہونیوالے موبائل فون کو بند کرانے کا طریقہ ، مفید معلومات
روزنامہ پاکستان، 02 اکتوبر 2015 (12:30)لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) ملک میں چوری ڈکیتی کی وارداتوں کی وجہ سے بعض اوقات آپ یا آپ کے کسی عزیز کو موبائل فون سے ہاتھ دھونا پڑ سکتے ہیں اور یہ موبائل فون بند نہ کرانے پر آگے بیچا جا سکتا ہے یا اس کا غلط استعمال ہوتا ہے جو فون کے اصل مالک کیلئے پریشانی کا سبب بن سکتا ہے۔ پی ٹی اے اور تمام موبائل کمپنیوں کے اشتراک سے چوری یا چھینے جانے والے موبائل فون کو ای ایم ای آئی (IMEI) نمبر کے ذریعے نا کارہ بنانے کے نظام موجود ہے ، کسی بھی ٹیلی فون نمبر سے 15 پر پو لیس کو فون کریں یا
پی ٹی اے کے ٹول فری نمبر 080025625 پر کا ل کریں
سی پی ایل سی ( سٹیزن پولیس لیزان کمپنی) سے ان نمبروں پر رابطہ کریں
ٹیلی فون: 021-682222 فیکس: 021-5683336
ویب سا ئٹ: www.cplc.org.pk
شکایا ت اور معلو مات کے لئے ہمیں۔ imei@pta.gov.pk پر ای میل کریں
ٹیلی فون کر کے موبائل فون بلاک کرانے کیلئے آپ کو کھوجانیوالے موبائل فون کا ای ایم ای آئی نمبر ، موبائل فون ، شناختی کارڈ نمبر، نام ، پتہ اور نمبر برائے رابطہ وغیرہ نمائندہ کو فراہم کریں۔ اس نظام کے ذریعے آپ کا سیٹ نا کارہ ہو جائے گا مگر سیٹ کی بازیابی کے لیے اپنے قریبی پولیس اسٹیشن سے رابطہ کریں، شاید آپ سے واردات کرنیوالے جرائم پیشہ عناصر پکڑے جائیں ۔
سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ آپ کے پاس ابھی موجود اپنے موبائل فون کا ای ایم ای آئی نمبر کیسے حاصل کیا جا ئے؟ تواپنے موبائل فون سے *#06# ڈائل کریں اورآپ کو اپنے موبائل سے متعلق ضروری معلومات مل جائیں گی جنہیں کسی جگہ پر لکھ کر رکھ لیں ۔
موبائل فون کے علاوہ اس بات کو بھی یقینی بنائیں کہ آپ کا کنکشن آپ ہی کے نام ہے یعنی کہ آپکی سم کی شناخت محفوظ ہے۔
اگر فون نیا خریدا ہوا ھے تو اس کے بکس پر IMEI نمبر لکھا ہوتا ھے۔