• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

پاکستان میں گاڑیوں کی رجسٹریشن کا نیا سسٹم متعارف ، سمارٹ کارڈ آ گیا

کنعان

فعال رکن
شمولیت
جون 29، 2011
پیغامات
3,564
ری ایکشن اسکور
4,425
پوائنٹ
521
پاکستان میں گاڑیوں کی رجسٹریشن کا نیا سسٹم متعارف ، سمارٹ کارڈ آ گیا
روزنامہ پاکستان، 19 اکتوبر 2015 (15:32)

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سمارٹ شناختی کارڈ کے کامیاب اجراء کے بعد وفاقی دارلحکومت میں گاڑیوں کی رجسٹریشن کا نیا سسٹم بھی متعارف کرا دیا گیا ہے جس کا اعلان رواں سال کے شروع میں کیا گیا تھا۔


ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ڈیپارٹمنٹ نے نیا سمارٹ رجسٹریشن کارڈ جمعہ سے جاری کرنا شروع کر دیا ہے جس میں گاڑی اور اس کے مالک دونوں سے متعلق معلومات ہوں گی ۔ یہ پہلی مرتبہ ہے کہ موجودہ کتابی رجسٹریشن سسٹم کی جگہ پر نیا سمارٹ کارڈ سسٹم متعارف کرایا گیا، اس منصوبے پر عمل درآمد جنوری میں شروع کیا گیا اور نادرا کے تعاون سے پروان چڑھایا گیا۔ بتایا گیا ہے کہ نئے قومی شناختی کارڈ کی طرف "وہیکل رجسٹریشن کارڈ" میں بھی سم موڈیول کی طرح ایک چپ نصب ہے جس میں گاڑی اور مالک سے متعلق تمام ضروری معلومات ہوں گی ۔ چپ کے باہر کارڈ پر بھی گاڑی اور مالک کے بارے میں کچھ بنیادی معلومات درج ہیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ نئے سمارٹ کارڈ کے آنے سے ڈیٹا کی اضافی حفاظت اور غیرمتعلقہ لوگوں کی طرف سے چھیڑ چھاڑ کی حوصلہ شکنی ہو گی تاہم سیکیورٹی پروٹوکول کے بارے میں کوئی وضاحت نہیں دی گئی ۔ اسلام آباد کے ڈپٹی کمشنر مشتاق احمد نے کہا ھے کہ اس نئے منصوبے کا مقصد عشروں پرانے نظام کو جدید نظام میں بدلنا ہے جو کہ دنیا بھر میں نافذالعمل ہے، مئی میں اس منصوبے نے کام شروع کر دینا تھا تاہم کچھ تاخیر ہو گئی۔

بتایا گیا ہے کہ نئے کارڈ کے اجراء کے لیے 1450 روپے وصول کیے جائیں گے اور یہی نرخ پرانے اور نئے صارفین دونوں کیلئے ہوں گے، اگر کارڈ کہیں کھو جاتا ہے تو مالک کی اطلاع پر فوری طور پر بلاک کر دیا جائے گا۔ ایکسائز ڈیپارٹمنٹ کے ریکارڈ کے مطابق اس وقت ساڑھے آٹھ لاکھ گاڑیاں رجسٹرڈ ہیں اور صارفین کی درخواستوں پر پرانی رجسٹریشن بکس کو کارڈ میں تبدیل کر دیا جائے گا جبکہ ٹوکن سٹکرز بھی فراہم کرنے کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ نئے نظام سے چوری شدہ گاڑیوں، جعلی کاغذات کے استعمال کی روک تھام ہو گی اور بالآخر فائدہ گاڑی مالکان اور قانون نافذ کرنیوالے اداروں کا ہی ہو گا۔

گاڑی فروخت کرنے کی صورت نئے مالک کے نام پر نیا سمارٹ کارڈ جاری ہو گا۔

 
Top