• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

پاکستان میں ہر ١٠واں شخص بے روزگار

کنعان

فعال رکن
شمولیت
جون 29، 2011
پیغامات
3,564
ری ایکشن اسکور
4,425
پوائنٹ
521
پاکستان میں ہر ١٠واں شخص بے روزگار​
[SUP]دی نیوز ٹرائب: ٩اپریل ٢٠١٣، حیدر عزیز[/SUP]

اسلام آباد: پاکستان میں سرکاری ادارہ شماریات کے مطابق بے روزگاری کی شرح بڑھ کر 6.5 فیصد تک جا پہنچی ہے اور ملک میں ہر 10 میں سے ایک شخص بے روزگار ہے۔

وفاقی ادارہ شماریات کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان میں اکتوبر 2012ء سے دسمبر 2012ء کے دوران بے روزگاری کی شرح 6 فیصد سے بڑھ کر 6.5 فیصد تک جا پہنچی ہے۔

شہروں میں بے روزگاری کی شرح میں 10.1 فیصد اضافہ دیکھا گیا جب کہ گاؤں میں یہ اضافہ 16.3 فیصد تک ہوا ہے۔

رپورٹ کے مطابق سابق حکومت نے دیہی علاقوں میں لوگوں کو روزگار کی فراہمی کے لیے 8 کھرب روپے وقف کیے، سب سے زیادہ روزگار کے مواقع محکمہ زراعت کی جانب سے فراہم کیے گئے تاہم اس کی شرح بھی 46.3 فیصد سے کم ہو کر 5. 45 فیصد ہوگئی۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ 4 لاکھ افراد کا بے روزگار ہونا معیشت کے لیے لمحہ فکریہ ہے۔
 
Top