• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

پاکستان نے آن لائن پاسپورٹ کی سہولت متعارف کروا دی، گھر بیٹھے کس طرح حاصل کر سکتے ہیں، طریقہ جانئے

کنعان

فعال رکن
شمولیت
جون 29، 2011
پیغامات
3,564
ری ایکشن اسکور
4,425
پوائنٹ
521
پاکستان نے آن لائن پاسپورٹ کی سہولت متعارف کروا دی، گھر بیٹھے کس طرح حاصل کر سکتے ہیں، طریقہ جانئے
روزنامہ پاکستان، 13 جون 2016

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) نادرا اور ڈائریکٹوریٹ جنرل آف امیگریشن اینڈ پاسپورٹس نے پاکستانیوں کے لیے بڑی سہولت متعارف کروانے جا رہے ہیں جس کے بعد کسی کو بھی اپنے پاسپورٹ کی تجدید کے لیے پاسپورٹ آفس کے باہر طویل قطار میں کھڑے نہیں ہونا پڑے گا بلکہ گھر بیٹھے آن لائن ہی یہ کام ممکن ہوگا۔

ویب سائٹ پروپاکستانی کی رپورٹ کے مطابق نادرا اور ڈائریکٹوریٹ جنرل آف امیگریشن اینڈ پاسپورٹس نے باہمی اشتراک سے یہ منفرد سروس متعارف کروانے جا رہے ہیں جس کے تحت پاسپورٹ کی آن لائن تجدید کروائی جا سکے گی۔ یہ سروس بہت جلد متعارف کروائی جا رہی ہے جو اندرون و بیرون ملک رہنے والے تمام پاکستانیوں کے لیے ہو گی۔

سروس لانچ ہونے کے بعد کوئی بھی پاکستانی جس کے پاسپورٹ کی مدت ختم ہو چکی ہو گی یا 7 ماہ سے کم رہ گئی ہو گی وہ اس کی تجدید کی درخواست آن لائن کر سکے گا اور نیا پاسپورٹ اس کے گھر بذریعہ ڈاک بھیج دیا جائے گا۔

پاسپورٹ کی آن لائن تجدید کروانے کے لیے سب سے پہلے آپ کے پاس تمام متعلقہ دستاویزات کا ہونا ضروری ہے۔ اس کے بعد ایک پرنٹر اور سکینر بھی ہونا چاہیے تاکہ آپ ان کے ذریعے کاغذات پرنٹ کے ان پر ضروری معلومات درج کریں اور سکین کر کے دوبارہ پاسپورٹ آفس ارسال کر سکیں۔ اس کے علاوہ ایک کریڈٹ کارڈ یا ڈیبٹ کارڈ بھی ہونا چاہیے جس کے ذریعے آپ فیس ادا کر سکیں۔ جب آپ کے پاس یہ تمام چیزیں موجود ہوں تو http://onlinemrp.dgip.gov.pk پر جائیں اور گھر بیٹھے اپنے پاسپورٹ کی تجدید کروا لیں۔

آن لائن سروس کے تحت نارمل پاسپورٹ 10 دن اور ارجنٹ 4 دن میں آپ کو موصول ہو جائے گا۔ پاسپورٹ کے صفحات اور درجے کے لحاظ سے ان کی فیس اور گھر پہنچانے کے اخراجات آپ خبر میں شامل چارٹ سے معلوم کر سکتے ہیں۔

 
Top