کنعان
فعال رکن
- شمولیت
- جون 29، 2011
- پیغامات
- 3,564
- ری ایکشن اسکور
- 4,425
- پوائنٹ
- 521
پاکستان نے گوگل کو سروس بند کرنے کی دھمکی دے دی
اسلام آباد : پاکستان نے دنیائے انٹرنیٹ کے مقبول ترین سرچ انجن گوگل کو خبردار کیا ہے کہ اگر اس نے توہین رسالت اور دیگر قابل اعتراض مواد یوٹیوب سے نہ ہٹایا تو پورے ملک پر اس کی ویب سائٹ کو بلاک کر دیا جائے گا۔
یہ انتباہ پاکستان کی انفارمیشن ٹیکنالوجی کی نئی وزیر مملکت انوشہ رحمان نے اپنا چارج سنبھالتے جاری کیا ہے۔
یوٹیوب پر عائد پابندی کے حوالے سے سوال کے جواب میں انوشہ رحمن نے کہا کہ توقع ہے کہ گوگل نومنتخب حکومت کی بات پر کان دھرے گا۔
انہوں نے کہا کہ اگر گوگل قابل اعتراض مواد نہ ہٹانے کے مؤقف پر قائم رہا تو پھر ہم پاکستان میں آخری اقدام کے طور پر گوگل کو مکمل طور پر بلاک کردیں گے، انٹرنیٹ پر اس کے متبادل دیگر سرچ انجنز بھی دستیاب ہیں۔
یاد رہے کہ توہین رسالت پر مبنی امریکی فلم یوٹیوب پر ریلیز ہونے کے بعد پاکستان میں گزشتہ برس ستمبر میں گوگل کی وڈیو شیئرنگ سائٹ یوٹیوب پر پر پابندی عائد کر دی گئی تھی۔
انوشہ رحمن نے کہا کہ پی ٹی اے ایک فیصلے نافذ کرنے والا ادارہ ہے، ہماری وزارت ہی پالیسی فیصلے کرتی ہے، یہی وجہ ہے کہ یہ ہمارا کام ہے کہ جلد از جلد قابل اعتراض مواد کو اسکریننگ کے عمل سے گزار کر یوٹیوب کو دوبارہ کھولنے کو یقینی بنائے، میں نے اس سلسلے میں کام شروع کر دیا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ وہ گوگل سے درخواست کریں گی کہ وہ قابل اعتراض مواد ہٹا دے یا کم از کم پاکستان میں اس تک رسائی پر پابندی لگا دے۔
دی نیوز ٹرائب 10 جون 2013: Faisal Zafar