Dua
سینئر رکن
- شمولیت
- مارچ 30، 2013
- پیغامات
- 2,579
- ری ایکشن اسکور
- 4,440
- پوائنٹ
- 463
کراچی: ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل نے ''گلوبل کرپشن بیرومیٹر 2013'' رپورٹ جاری کردی ہے جس میں دنیا کے 95 ممالک کے کرپشن سروے میں پاکستان 34ویں نمبر پر ہے۔
ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی کرپشن کے حوالے جاری کی گئی رپورٹ کے مطابق دنیا بھر میں افریقی ممالک کرپشن میں سب سےآگے ہیں، 95 ممالک میں کرپشن کی صورت حال پر کئے گئے سروے کے نتائج کے مطابق افریقی ملک سیرالیون پہلےاور لائبیریا دوسرے، ایشیائی ملک یمن تیسرے جبکہ چوتھے نمبر پر افریقی ہی ملک کینیا ہے، جنوبی ایشیا کے ممالک میں بھارت کرپشن میں 54 فیصد کے ساتھ سب سے آگے ہے جبکہ پاکستان کرپشن کے لحاظ سے 33ویں سے 34ویں نمبر پر آگیا ہے۔ سروے رپورٹ کے مطابق ڈنمارک، فن لینڈ، جاپان، اسپین، کینیڈا، ناروے اور آسٹریلیا میں کرپشن کی شرح 5 فیصد سے بھی کم ہے جبکہ افغانستان میں 46، بنگلادیش میں 39 اور سری لنکا میں 19 فیصد ہے۔
دوسری جانب کراچی پریس کلب میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل پاکستان کے ایڈوائزر عادل گیلانی نے بتایا کہ پاکستان میں لینڈ سروسز کے شعبے میں سب سے زیادہ کرپشن ہے، دنیا بھر میں پولیس کا محکمہ سب سے زیادہ کرپٹ ہے جبکہ پاکستانی پولیس کرپشن میں دوسرے نمبر پر ہے تاہم پاکستانی عدلیہ کا ریکارڈ دنیا کے دیگر ممالک کی عدلیہ سے بہتر ہے۔
عادل گیلانی نے بتایا کہ پاکستان میں پچھلے 2 سالوں میں کرپشن میں اضافہ ہوا اور سب سے زیادہ کرپشن سرکاری اداروں میں ہوئی۔ انہوں نے بتایا کہ سروے میں 84 فیصد لوگوں کا کہنا تھا کہ ملک میں کرپشن میں دن بدن اضافہ ہو رہا ہے اور نئی حکومت کی اولین ترجیح کرپشن کو روک تھام ہونی چاہئے۔
(ایکسپریس نیوز)