کنعان
فعال رکن
- شمولیت
- جون 29، 2011
- پیغامات
- 3,564
- ری ایکشن اسکور
- 4,425
- پوائنٹ
- 521
پاکستان کیلئے 15 ارب ڈالر سعودی امداد کا امکان
دی نیوز ٹرائب 23 مئی 2013 :Faisal Zafar
اسلام آباد: سعودی عرب کی جانب سے پاکستان کو توانائی بحران سے نکالنے کے لئے 15 ارب ڈالرز کا بیل آؤٹ پیکج دیئے جانے کا امکان ہے۔ایک اعلٰی سعودی عہدیدار کے مطابق ہماری حکومت پاکستان کو تاخیری ادائیگیوں کی بنیاد پر خام تیل اور فرنس آئل فراہم کرےگا جس سے گردشی قرضوں کا مسئلہ حل کرنے میں مدد ملےگی۔
عہدیدار کا کہنا تھا کہ سعودی حکومت مسلم لیگ ن کی انتخابی کامیابی کے بعد پاکستان سے تعاون کرنا چاہتی ہے اور وہ میاں نوازشریف کو پیپلزپارٹی کے مقابلے میں زیادہ قابل قبول سمجھتے ہیں۔
پاکستان میں انتخابات کی کامیابی کے فوری بعد سعودی سفیر نے وزارت خارجہ سے توانائی بحران کو حل کرنے کے لئے درکار ضروریات کے بارے میں تفصیلات حاصل کی تھیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اس معاہدے کے تحت سعودی عرب پاکستان کو ایک لاکھ بیرل خام تیل اور 15 ہزار ٹن فرنس آئل فراہم کرےگا، جس کی ادائیگی 3 سال تک کرنا ہوگی۔
ایندھن کی موجودہ قیمت کو دیکھتے ہوئے یہ معاہدہ 12 سے 15 ارب ڈالرز کا بنتا ہے۔
سعودی عہدیدار کا کہنا ہے کہ اس مدت کے دوران نواز شریف حکومت بجلی کے بحران کو پر قابو پاسکےگی اور پبلک پرائیویٹ سرمایہ کاری کے ذریعے ہائیڈرو پاور منصوبوں اور شوگر انڈسٹری سے بجلی کی پیداوار کے منصوبوں پر کام کرسکے گی۔
اس وقت پاکستان ایندھن درآمد کرنے کی مد میں سالانہ 15 ارب ڈالرز خرچ کررہا ہے۔
۔