کنعان
فعال رکن
- شمولیت
- جون 29، 2011
- پیغامات
- 3,564
- ری ایکشن اسکور
- 4,425
- پوائنٹ
- 521
پاکستان کی پہلی خاتون لڑاکا پائلٹ
پاکستان کے صوبہ پنجاب کے شہر بہاولپور سے تعلق رکھنے والی عائشہ فاروق پاک فضائیہ کی پہلی لڑاکا پائلٹ بن گئی ہیں۔
26 سالہ عائشہ فاروق ان انیس خواتین میں سے ہیں جو گزشتہ دس سالوں میں پاک فضائیہ میں بطور پائلٹ بھرتی ہوئی ہیں۔
تاہم عائشہ پہلی خاتون پائلٹ ہیں جنہوں نے لڑاکا پائلٹ بننے کے لیے آخری ٹیسٹ بھی پاس کر لیا ہے۔
عائشہ فاروق پنجاب کے شہر سرگودھا کے مصحاف ایئر بیس میں تعینات ہیں۔
پاک فضائیہ میں دس سال قبل لگ بھگ ایک سو خواتین تھیں لیکن اب ان کی تعداد 316 ہو گئی ہے۔
15 تصاویر
آخری وقت اشاعت: جمعرات 13 جون 2013 , 08:18 GMT 13:18 PST