کنعان
فعال رکن
- شمولیت
- جون 29، 2011
- پیغامات
- 3,564
- ری ایکشن اسکور
- 4,425
- پوائنٹ
- 521
پاکستان کے جوہری پروگرام کو بند کرنیکی سازش تیار ہو چکی،
ن لیگ کے رہنما کا تہلکہ خیز انکشاف
ن لیگ کے رہنما کا تہلکہ خیز انکشاف
روزنامہ پاکستان، 06 اکتوبر 2015 (21:54)
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) مسلم لیگ ن کے اہم رہنما نے حیرت انگیزانکشاف کر دیا کہ پاکستان کے جوہری پروگرام کو بند کرنیکی سازش ہو رہی ہے۔ اے آر وائی کے پروگرام ” خبر سے خبر تک “ میں بات کرتے ہوئے انور بیگ نے کہا پاکستان "آئی ایم ایف" کے چنگل میں پھنس گیا ہے۔ قرضے واپس نہ کرنے پر پاکستان، یونان کی طرح دیوالیہ ہوجائے گا اور عالمی طاقتیں ان مشکلات سے نکالنے کے لئے جوہری پروگرام بند کرنے کا مطالبہ کریں گی۔
انہوں نے مزید کہا کہ مصر، سری لنکا اور ملائشیا نے 6 فیصد شرح پر قرضے لئے ہیں جبکہ وزیر خزانہ اسحاق ڈار 8.25 فیصد شرح پر لون پر لون لے رہے ہیں اور ہم قرضوں کے جال میں پھنستے جا رہے ہیں۔ ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ "آئی ایم ایف" کو عالمی طاقتیں پیسے دیتیں ہیں اور وہ مطالبات بھی منواتی ہیں۔ ہماری ٹیکسٹائل تباہ ہو چکی ہے حکومت ان کے لئے کچھ نہیں کر رہی۔
جب انوار بیگ کو کہا گیا کہ آپ کی اس بات پر پارٹی ایکشن لے سکتی ہے تو انہوں نے کہا مجھے پاکستان اہم ہے پارٹی نہیں ہے۔ وزیر اعظم قوم کو ساری صورتحال بتائیں۔ جھوٹ نہ بولا جائے۔اسحاق ڈار معیشت کے حوالے سے جھوٹ بول رہے ہیں۔ انور بیگ نے ایک اور انکشاف کیا کہ مجھے ایک مغربی سفارتکار نے خبردار کیا تھا کہ لون لینے کے چکر میں نہ پڑو ورنہ پچھتاﺅ گے لیکن اسحاق ڈار قرضے پر قرضے لے رہے ہیں۔