کنعان
فعال رکن
- شمولیت
- جون 29، 2011
- پیغامات
- 3,564
- ری ایکشن اسکور
- 4,425
- پوائنٹ
- 521
پاکستان کے شمالی علاقوں میں داعش کی اشتہاری مہم
کیا داعش کا اگلا ہدف پاکستان اور افغانستان ہے!
پشتو اور فارسی میں چھاپے گئے کتابچے میں افغان باشندوں کو مخاطب کیا گیا ہے
کیا داعش کا اگلا ہدف پاکستان اور افغانستان ہے!
پشتو اور فارسی میں چھاپے گئے کتابچے میں افغان باشندوں کو مخاطب کیا گیا ہے
شام اور عراق میں سرگرم دولت اسلامیہ 'داعش' کے جنگجوؤں نے افغانستان اور پاکستان میں اپنی تشہیری مہم شروع کر دی ہے۔ افغانستان میں صدارتی انتخاب اور اسی سال وہاں سے غیر ملکی فوجیوں کی واپسی کی تیاریوں کے تناظر میں داعش کا علاقے میں سرگرم ہونا انتہائی تشویشناک ہے۔
ادھر پاکستان کی پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے جمعرات کے روز خطاب کرتے ہوئے سینیٹر مشاہد حسین سید نے خبردار کیا ہے کہ داعش کا اگلا ہدف پاکستان اور افغانستان ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ مہم پاکستان کے قبائلی علاقوں اور خیبر پختونخوا میں بھی پہنچ چکی ہے، جہاں لاکھوں کی تعداد میں افغان مہاجرین آباد ہیں۔ پشاور، نوشہرہ اور دیگر علاقوں میں افغان مہاجرین کی بستیوں میں دولت اسلامیہ کی جانب سے تقسیم کیے جانے والے کتابچے میں عوام کو خلافت کے قیام کی حمایت کرنے کے لیے کہا گیا ہے۔
ان عسکریت پسندوں کا کہنا ہے کہ وہ خراسان میں خلافت قائم کرنے کے لیے جدوجہد کریں گے، جس میں پاکستان، افغانستان، ایران اور وسطی ایشیائی ممالک شامل ہوں گے۔ پشتو اور فارسی میں چھاپے گئے اس کتابچے میں افغان باشندوں کو مخاطب کیا گیا ہے۔
اسلام آباد ۔ العربیہ ڈاٹ نیٹ اردو: جمعرات 9 ذیعقدہ 1435هـ - 4 ستمبر 2014م