• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

پاک فوج نے توحید کا علم بلند کرتے ہوئے شرکیہ نعروں کو ختم کر دیا

محمد ارسلان

خاص رکن
شمولیت
مارچ 09، 2011
پیغامات
17,859
ری ایکشن اسکور
41,096
پوائنٹ
1,155

عبدہ

سینئر رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
نومبر 01، 2013
پیغامات
2,035
ری ایکشن اسکور
1,227
پوائنٹ
425
اگر خبر سچی ہے تو بہت اچھی ہے۔
اللہ تعالی نے بڑی بڑی مخلوقات بنائی ہیں مثلا ہاتھی ہے کہ اسکی جسامت کو دیکھ کر رشک کریں شیر کی پھرتی کو دیکھیں پہاڑ کی ہیبت کو دیکھ کر ہم ڈر جائیں ہم ان مخلوقات کا مقابلہ انکی صفات میں نہیں کر سکتے مگر ان ساری طاقتوں کے باوجود اللہ نے ہمیں ایک ایسی صفت دی ہے کہ یہ ساری مخلوقات ہماری غلام ہے ہمارے بچے ہاتھی پر سواری کرتے ہیں شیروں کو ہم پنجروں میں رکھتے ہیں پہاڑ کو ڈئینامایئٹ سے ریزہ ریزہ کر دیتے ہیں کبھی آپ نے سوچا کہ وہ کون سی صفت یا نعمت ہے جسکی بدولت ہم اتنی طاقتور مخلوق پر حکمرانی کرتے ہیں
وہ عقل ہے جو اگر دنیا کے لئے استعمال کریں تو دنیا کے بادشاہ بن جائیں اور اسی کو آخرت کے لئے استعمال کریں تو اخروی نجات کا ذریعہ بنے
محترم بھائی اوپر والی خبر میں تو حقیقت ہے مگر اس سے مطلب بالکل غلط لیا گیا ہے
محترم بھائی مجھ سے اگر کوئی معین کر کے کہےکہ پاکستان کی فوج میں فلاں ہم سے زیادہ عقیدہ توحید میں بہتر ہے تو میں یقین کر سکتا ہوں مگر اگر کوئی یہ کہے کہ پاکستان کی فوج کا موٹو شرک کی بیخ کنی ہے تو اس پر غالب کا وہ مصرع کہوں گا کہ
دل کے بہلانے کو غالب یہ خیال اچھا ہے
محترم بھائی پاکستان کی فوج کو میں ایسے سمجھتا ہوں کہ جیسے کوئی ہمارے گھر کا چوکیدا ہو پس اسکی اس حد تک تو قدر کی جائے گی کہ یہ ہمارے گھر پاکستان کی حفاظت کرتی ہے لیکن کوئی جاہل اگر چوکیدار کو گھر والا سمجھ کر گھر والی ہی اس کے سپرد کر دے تو اس کی عقل پر تو ماتم کرنا چاہئے اسی طرح میرے خیال میں اوپر وڈیو میں پاکستان کی فوج کی مطلقا یہ پالیسی بیاں کی گئی ہے کہ وہ یا علی کے نعروں کو شرکیہ اور کفریہ سمجھتی ہے تو میرے بھائی اسی طرح کے دھوکے میں نے اس فورم پر اور دوسری جگہوں پر مختلف لوگوں کے دیکھے ہیں مثلا یہاں عامر رضا کے ساتھ میری صوفیوں پر ایک تھریڈ میں بحث چل رہی ہے جس میں وہ صوفییوں کو اسی طرح اہل حدیث بنانے پر رضا مند ہیں کہ اس طرح صوفیوں کو بھی جب اہل حدیث کا سرٹیفیکیٹ مل جائے گا تو انکے ذریعے گمراہی پھیلانا آسان ہو گا مگر ہمیں اس دھوکے کا احساس تک نہیں ہوتا
بقول اقبال
وائے ناکامی متاع کارواں جاتا رہا کارواں کے دل سے احساس ضیاں جاتا رہا
وڈیو میں دعوی
یا علی کے نعرہ کو اس لئے ختم کیا گیا ہے کیوں کہ وہ کفر اور شرک ہے
میرا دعوی
ہر عقل استعمال کرنے والا یہ جانتا ہے کہ فوج ایسا اعلان کبھی نہیں کر سکتی پس اگر کوئی مجھے ایک بھی فوج کا آرڈر دکھا دیا جائے جس میں یہ علت بیان ہو تو میں ہر جرمانہ دینے کو تیار ہوں
اصل میں حکمرانوں اور طاقت والوں نے سب کو خوش کرنا ہوتا ہے پس وہ اختلافی باتوں کو نہیں رکھنا چاہتے اس لئے فوج میں اللہ اکبر کا نعرہ لگایا جاتا ہے کہ جس پر سب کا اتفاق ہے پس یا علی پر اعتراض کی وجہ سے ختم کیا گیا شرک یا کفر کی وجہ سے نہیں
پس یا علی کا نعرہ نہ لگانا اس بات کی دلیل نہیں بن سکتا کہ فوج کی یہ پالیسی ہے کہ ایسا کرنا کفر ہے جیسے سکھ داڑھی رکھتے ہیں یا مائیکل ہارٹ نے اپنی کتاب میں محمد صلی اللہ علیہ وسلم کو پہلے نمبر پر رکھا ہے تو اس کی وجوہات کوئی اور ہیں
پس میری محترم عامر بھائی سے گزارش ہے کہ جیسے انھوں نے دوسری پوسٹ میڈیا کے بارے لگائی جس پر میں نے وہاں لکھا تھا کہ اس کی خبر کو اہمیت نہ دی جائے پس اسی طرح یہ بغیر دلیل خبروں کو بھی اہمیت ہم نے ہی دی ہوتی ہے
نتیجہ:
اگرچہ مطلقا فوج کی اس لحاظ سے قدر کرنی چاہئے کہ وہ ہمارے گھر پاکستان کی حفاظت کرتی ہے جیسے ایک چوکیدار ہوتا ہےمگر اس کے لئے اس طرح غلو کرنا کہ جس طرح عیسی علیہ السلام کے بارے نصاری نے کیا تھا تو یہ غلط ہے
 

محمد علی جواد

سینئر رکن
شمولیت
جولائی 18، 2012
پیغامات
1,986
ری ایکشن اسکور
1,553
پوائنٹ
304
السلام و علیکم -

ہمارے ہاں دینی فہیم رکھنے ولے طبقے میں یہ سوچ اجاگر ہو رہی ہے کہ فوج اپنے ہی مسلمان بھائیوں سے نبرد آزما ہے اور امریکی اشاروں پر مجاہدین (جنھیں عرف عام میں ١١/٩ کے بعد سے دہشت گرد قرار دیا جا چکا ہے ) کا خون بہانے میں یہودیوں اور عیسایوں کے شانہ با شانہ ہے - ظاہر ہے کہ یہ حقیقت ہماری یہودی نواز میڈیا کو ہضم نہیں ہو رہی ہے کہ باہرحال مسلمانوں کے خلاف یہودیوں اور عیسایوں کا ساتھ دینے والے الله اور اس کے رسول کے نزدیک کافر ہیں- تو اب ان سے توحید کے نعرے لگوائے جا رہے ہیں کہ پاک فوج مشرک نہیں ہو سکتی -اور نا کافر ہو سکتی ہے- جب کے اسی فوج میں اہل تشیع بریلوی اور غیر مسلم تک موجود ہیں - یہی اگر ہندو یا مجاہدین کے خلاف لڑتے ہیں تو جہادی اور مارے جاتے ہیں تو شہید کہلاتے ہیں -اور یہودیوں اور عیسایوں کا ساتھ دیتے ہیں تو بھی مومن کے مومن رہتے ہیں-
 
شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,799
پوائنٹ
1,069
السلام و علیکم -

ہمارے ہاں دینی فہیم رکھنے ولے طبقے میں یہ سوچ اجاگر ہو رہی ہے کہ فوج اپنے ہی مسلمان بھائیوں سے نبرد آزما ہے اور امریکی اشاروں پر مجاہدین (جنھیں عرف عام میں ١١/٩ کے بعد سے دہشت گرد قرار دیا جا چکا ہے ) کا خون بہانے میں یہودیوں اور عیسایوں کے شانہ با شانہ ہے - ظاہر ہے کہ یہ حقیقت ہماری یہودی نواز میڈیا کو ہضم نہیں ہو رہی ہے کہ باہرحال مسلمانوں کے خلاف یہودیوں اور عیسایوں کا ساتھ دینے والے الله اور اس کے رسول کے نزدیک کافر ہیں- تو اب ان سے توحید کے نعرے لگوائے جا رہے ہیں کہ پاک فوج مشرک نہیں ہو سکتی -اور نا کافر ہو سکتی ہے- جب کے اسی فوج میں اہل تشیع بریلوی اور غیر مسلم تک موجود ہیں - یہی اگر ہندو یا مجاہدین کے خلاف لڑتے ہیں تو جہادی اور مارے جاتے ہیں تو شہید کہلاتے ہیں -اور یہودیوں اور عیسایوں کا ساتھ دیتے ہیں تو بھی مومن کے مومن رہتے ہیں-

وعليكم السلام

بہت اچھی طرح آپ نے وضاحت کی ہے اللہ آپ کو اس کا اجر دیں - آمین
 
Top