• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

پرفتن دور میں ثابت قدمی کی چار باتیں

مقبول احمد سلفی

سینئر رکن
شمولیت
نومبر 30، 2013
پیغامات
1,391
ری ایکشن اسکور
453
پوائنٹ
209
پرفتن دور میں ثابت قدمی کی چار باتیں

چار باتوں پر عمل کرنے سے فتنوں سے نبردآزما ہوسکتے ہیں اور ایمان میں ثبات قدمی پیدا ہوگی.
(1) قرآن کریم : (اسے سمجھ کر پڑهنا اور عمل کرنا: (
دلیل اللہ تعالی کا قول

(كذلك لنثبت به فؤادك) سورہ فرقان : 32
ترجمہ : اس طرح (آہستہ آہستہ) اس لئے اُتارا گیا کہ اس سے تمہارے دل کو قائم رکھیں۔

(2) سیرت کی کتابیں اور انبیاء کے قصصے پڑهنا:
دلیل اللہ تعالی کا قول

(وكلا نقص عليك من أنباء الرسل ما نثبت به فؤادك) سورہ ھود : 120
ترجمہ : اور ہم قدیم رسولوں کے واقعات آپ سے بیان کررہے ہیں کہ ان کے ذریعہ آپ کے دل کو مضبوط رکھیں۔

(3) علم پر عمل کرنا :
دلیل اللہ تعالی کا قول :
(ولو أنهم فعلوا ما يوعظون به لكان خيرا لهم وأشد تثبيتا)سورہ نساء : 66
ترجمہ : اور اگر یہ اس نصیحت پر کاربند ہوتے جو ان کو کی جاتی ہے تو ان کے حق میں بہتر اور (دین میں) زیادہ ثابت قدمی کا موجب ہوتا۔

(4) دعا : نبی صلی اللہ علیہ وسلم بکثرت یہ دعا پڑهتے تهے.
(يا مقلب القلوب ثبت قلبي على دينك)
ترجمہ : اسے دلوں کو پھیرنے والے میرے دل کو اپنے دین پر ثابت رکھ۔

اسے ترمذی نے روایت کیا ہے اور علامہ البانی ؒ نے صحیح قرار دیا ہے ۔
 
Top