• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

پرندوں سے نصیحت

مقبول احمد سلفی

سینئر رکن
شمولیت
نومبر 30، 2013
پیغامات
1,400
ری ایکشن اسکور
461
پوائنٹ
209
آئیے آج ہم پرندوں سے نصیحت لیتے ہیں ، غورو فکر سے پتہ چلتا ہے کہ پرندوں کی زندگی میں انسان کے لئے کئی اسباق ہیں ، جن میں سے چند مندرجہ ذیل ہیں۔
(1) یہ کبھی بھیک نہیں مانگتے ، محنت اور جہد مسلسل سے اپنا اور اپنے بچوں کا پیٹ پالتے ہیں ۔
(2) یہ وقت کے بہت پابند ہوتے ہیں ، سویرے جاگتے ، وقت پہ روزی کی تلاش میں نکلتے اور وقت پر ہی اپنے گھر واپس لوٹ آتے ہیں۔
(3) پرندوں میں بڑے کمال کا اتحادی اور تنظیمی جذبہ کارفرما ہوتا ہے ، یہی وجہ ہے کہ یہ اکیلے سفر بھی نہیں کرتے ۔
(4)اس کی ایک بڑی خوبی یہ ہے کہ یہ صبرو توکل بھی مزے کا کرتے ہیں۔
(5)ہمیں کوئ پرندہ ذخیرہ اندوزی کرتا نظرنہیں آئےگا کیونکہ یہ حریص نہیں ہوتا۔
(6) اور یہ مستقل ایک جگہ یا ایک مقام کے قیدی ہوکر نہیں رہتے ، اسی لئے کسی جگہ کو اپنا جاگیر نہیں بناتے بلکہ جہاں روزی اور ماحول سازگار مل جائے اسی کو اپنا مسکن بنا لیتے ہیں۔
ان پرندوں میں واقعی ہم انسانوں کے لئے بڑی نصیحتیں ہیں، کاش کہ ہم لوگ ان سے سبق حاصل کرتے ۔
 
Top