• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

پرندوں کو پانی دینا

شمولیت
اکتوبر 25، 2014
پیغامات
350
ری ایکشن اسکور
30
پوائنٹ
85
پرندوں کو پانی دینا

آج کل گرمی کا موسم ہے اور گرمی بھی شدت کی ہے۔ ہماری طرح چرند پرند بھی موسم کی شدت محسوس کرتے ہیں۔ جس طرح ہم پیاس کی شدت محسوس کرتے ہیں اسی طرح چرند پرند کو بھی پیاس لگتی ہے۔

گرمی کے موسم میں آپ نے اکثر پرندوں کو مرا ہوا دیکھا ہوگا۔ بعض پرندے اڑتے اڑتے اچانک گر پڑتے ہیں۔ یہ پیاس کی شدت کی وجہ کر ہی گرتے ہیں اور مر جاتے ہیں۔

اس موسم میں نیکی کرنے کا یہ بھی ایک موقع ہے۔ اپنے مکان کے چھت، بالکونکی یا جہاں پرندے آسانی سے آجا سکیں ایسی جگہ پر کسی چوڑے برتن میں پانی رکھ دیجئے اور ہو سکے تو پرندوں کا چارا (Birds Feed) بھی رکھ دیجئے۔ شہر کے لوگوں کو اس کا خاص خیال رکھنا چاہئے۔ یہ صدقہ ہوگا۔

‏‏‏‏ سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جو مسلمان درخت لگائے یا کھیت پھر اس میں سے کوئی پرندہ یا آدمی یا جانور کھائے تو اس کو صدقے کا ثواب ملے گا۔“ (صحيح مسلم : حدیث نمبر: 3972، ترقیم فوادعبدالباقی: 1552)

اسی طرح اور بھی بہت سی روایات ملتی ہیں جس سے معلوم ہوتا ہے کہ انسان ہوں یا چرند پرند تمام جانداروں کے کھانے پینے کا بندوبست کرنا صدقہ ہے۔ لہٰذا پرندوں کو پانی اور باجرہ ڈالنا صدقہ ہے۔

لہذا اس نیکی میں بھی حصہ لیجئے۔

یاد رکھئے:
کُلُّ مَعْرُوفٍ صَدَقَةٌ.
ہر نیک کام صدقہ ہے۔ (صحیح بخاري)

اللہ تعالٰی بہتر اجر عطا فرمائے۔ آمین
تحریر: #محمد_اجمل_خان
۔
 
Top