• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

پرنس بندر سعودی خفیہ ادارے کی سربراہی سے ہٹا دیے گئے

کنعان

فعال رکن
شمولیت
جون 29، 2011
پیغامات
3,564
ری ایکشن اسکور
4,425
پوائنٹ
521
پرنس بندر سعودی خفیہ ادارے کی سربراہی سے ہٹا دیے گئے

پرنس بندر گیارہ ستمبر دو ہزار ایک کے حملوں کے وقت امریکہ میں سعودی عرب کے سفیر تھے۔

سعودی عرب میں سرکاری ذرائع ابلاغ کے مطابق ملک کے خفیہ ادارے کے سربراہ شہزادہ بندر بن سلطان کو ان کی درخواست پر ان کے عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے۔

شہزادہ بندر شاہ عبداللہ کے بھتیجے ہیں اور امریکہ میں سعودی سفیر کے طور پر خدمات انجام دے چکے ہیں۔ وہ حال ہی میں بیرون ملک علاج کروانے کے بعد سعودی عرب لوٹے تھے۔

پینسٹھ برس کے شہزادہ سلطان کی جگہ ان کے نائب جنرل یوسف الادریسی کو سعودی خفیہ ادارے کا سربراہ مقرر کیا گیا ہے۔

شہزادہ بندر بن سلطان نے چند ماہ قبل خبردار کیا تھا کہ امریکہ کی مشرق وسطیٰ اور خاص طور پر سعودی عرب کے بارے میں پالیسی میں تبدیلی کے واضح آثار نظر آ رہے ہیں۔

امریکہ کی طرف سے شام میں فوجی مداخلت سے گریز کرنے کی پالیسی پر بظاہر اعتراض کرتے ہوئے انھوں نے یورپی سفارت کاروں کو اکتوبر میں کہا تھا کہ شام میں صدر اسد کی حکومت کے خلاف برسرِپیکار باغیوں اور اسلامی شدت پسندوں کو اسلحہ کی فراہمی اور تربیت کے حوالے سے سعودی عرب امریکی خفیہ ادارے سی آئی اے سے اپنے تعاون پر نظر ثانی کرے گا۔

ماسکو کا صدر پوتن کو شام کے صدر اسد کی حمایت سے دستبردار ہونے پر رضامند کرنے کے لیے ان کا دورہ بھی ناکام رہا تھا۔

سعودی حکومت سے قریبی روابط رکھنے والے مصطفیٰ الانی نے روئٹرز نیوز ایجنسی کو بتایا کہ شہزادہ بندر بن سلطان گذشتہ پانچ ماہ سے شام کے معاملات سے کوئی تعلق نہیں رہا تھا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ شام کے حوالے سے ذمہ داریاں مختلف لوگوں میں بانٹ دی گئی ہیں جن میں کئی اعلیٰ سرکاری اہلکار اور شہزادے شامل ہیں اور حقیقت یہ ہے کہ اس ضمن میں بہت سی تبدیلیاں پہلے ہی کی جا چکی ہیں۔

سعودی وزیر داخلہ شہزادہ محمد بن نائف کے بارے میں خیال کیا جاتا ہے کہ انھوں نے سعودی عرب کی شام کے بارے میں پالیسی کو اپنے ہاتھ میں لے لیا ہے اور انھوں نے مغربی ملکوں اور عرب ملکوں کے خفیہ اداروں کی اس سال فروری میں واشنگٹن میں ہونے والی ملاقات میں بھی شرکت کی تھی۔

خفیہ ادارے کے سربراہ کے طور پر شہزادہ بندر نے مصر میں صدر مرسی کو اقتدار سے علیحدہ کر کے حکومت پر قبضہ کرنے والے فوجیوں کی مکمل حمایت کی تھی۔

سعودی کی سرکاری خبر رساں ادارے جس نے شاہی فرمان کی خبر دی ہے اس نے یہ واضح نہیں ہے کہ کیا شہزادہ بندر بن سلطان قومی سلامتی کونسل کے سربراہ کے طور پر کام کرتے رہیں گے یا نہیں۔

بدھ 16 اپريل 2014
 
Top