پریشانی اور صدمے کے وقت کی دعائیں!!!
السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
1-
حضرت اسماء بنت عمیس رضی اللہ تعالی عنہا کو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے پریشانی کے وقت یہ دعا پڑھنے کی تلقین کی :
اَﷲُ رَبِّیْ لَا أُشْرِکُ بِہٖ شَیْئًا
''اللہ ہی میرا رب ہے ، میں اس کے ساتھ کسی کو شریک نہیں بناتا۔''
[ابو داؤد: ۱۵۲۵، وصححہ الالبانی فی صحیح سنن ابی داؤد ج ۱ ص ۲۸۴ ]
2-
حضرت ابن عباس رضی اللہ تعالی عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم پریشانی کے وقت یہ دعا پڑھتے تھے :
لَا إلٰہَ إلَّا اﷲُ الْعَظِیْمُ الْحَلِیْمُ،لَا إلٰہَ إلَّا اﷲُ رَبُّ الْعَرْشِ الْعَظِیْمِ،لَا إلٰہَ إلَّا اﷲُ رَبُّ السَّمٰوَاتِ وَرَبُّ الْأَرْضِ َورَبُّ الْعَرْشِ الْعَظِیْمِ
''اللہ کے سوا کوئی معبود ِ برحق نہیں ، وہ عظمت والا ا وربرد بار ہے ، اللہ کے سوا کوئی معبود ِ برحق نہیں، وہ عرشِ عظیم کا رب ہے ، اللہ کے سوا کوئی معبود ِ برحق نہیں، وہ آسمانوں کا رب اور زمین کا رب اور عرشِ عظیم کا رب ہے۔''
[بخاری : الدعوات ،باب الدعاء عند الکرب ، الفتح ج ۱۱، ص ۱۲۳ ، مسلم : ۲۷۳۰]
3-
حضرت علی رضی اللہ تعالی عنہ کو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے پریشانی کے وقت یہ دعا پڑھنے کی تلقین کی :
لَا إلٰہَ إلَّا اﷲُ الْحَلِیْمُ الْکَرِیْمُ ، سُبْحَانَ اﷲِ وَتَبَارَکَ اﷲُ رَبُّ الْعَرْشِ الْعَظِیْمِ ، وَالْحَمْدُ ِﷲِ رَبِّ الْعٰالَمِیْنَ
''اللہ کے سوا کوئی معبود ِ برحق نہیں ، وہ برد بار اور کریم ہے ، اللہ پاک ہے ، اور با برکت ہے وہ اللہ جو کہ عرشِ عظیم کا رب ہے ، اور تمام تعریفیں اس اللہ کیلئے ہیں جو کہ تمام جہانوں کا رب ہے۔''
[ مسنداحمدج ۱ ص ۹۱ وصححہ الشیخ احمد شاکر ج ۲ ص ۸۷ ]
4
حضرت انس رضی اللہ تعالی عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم پریشانی کے وقت یہ دعا پڑھتے تھے :
یَا حَیُّ یَا قَیُّوْمُ بِرَحْمَتِکَ أَسْتَغِیْثُ [ترمذی : ۳۵۲۴]
''اے زندہ ! اے قیوم ! میں تیری رحمت کے ساتھ مدد کا طلبگار ہوں۔''
5
- دعائے یونس علیہ السلام:
لَا إلٰہَ إلَّا أَنْتَ سُبْحَانَکَ إنِّیْ کُنْتُ مِنَ الظَّالِمِیْنَ
''تیرے سوا کوئی معبودِ برحق نہیں ، تو پاک ہے ، بے شک میں ظلم کرنے والوں میں سے تھا۔''