پشاور اور کوئٹہ ميں دہشتگرد حملے
ہماری گہری اور دلی تعزیت کوئٹہ میں مسجد پر اور پشاور ميں سيکورٹی فورسز کے قافلہ پر حالیہ دہشت گردوں حملوں کے تمام متاثرین کے دوستوں اور خاندانوں کے ساتھ ہے ان سفاک حملوں ميں خواتين اور بچوں سمیت 52 معصوم جانیں لقمہ اجل بنيں ۔ یہ نہايت دکھ کی بات ہے کہ انتہا پسند عناصر پاکستان میں زندگی کے تمام شعبہ جات سے تعلق رکھنے والے لوگوں کو نشانہ بناتے ہيں، خواتين سے ليکر بچوں، مقامی کمیونٹی کارکن اور سيکورٹی اھلکار ان کے تشدد، دہشت گردی اور سفاکانہ قتل وغارت کی کارروائیوں سے محفوظ نہيں ہيں۔
http://postimg.org/image/40delmbmj/
اتوار کو کوئٹہ ميں مسجد پر اور پشاور ميں سيکورٹی فورسز کے قافلہ پر حالیہ دہشت گردوں حملے ان انتہا پسندوں کی پاکستان میں جاری خوفناک قتل وغارت اور تباہی کی واضح مثالیں ہیں جو وہ اپنے مذموم سیاسی عزائم پورا کرنے کے لئے استعمال کررہے ہيں۔ ان نام نہاد مذہب کے رکھوالوں سے مساجد، خواتين اور بچےبھی محفوظ نہيں ہيں ۔ مسجد، خواتين اور بچوں پر ان حملوں نے انکےحقيقی سیاہ اور بدنما چہرے کو بے نقاب کر دیا ہے ۔ يہ دہشتگرد انسانیت کی تمام حدود کو پار کر چکے ہیں۔
يہ انسانیت کے نام نہاد محافظ اپنے مذموم سياسی مقاصد کی تکميل کيلۓ مذہب کا استعمال کرکے مساجد ، خواتین اور بچوں کو نشانہ بناتے ہيں تاکہ اپنے مذموم سياسی مقاصد کو پايہ تکميل تک پہنچا سکيں۔ ہم معصوم پاکستانی لوگوں کيخلاف ان سفاکانہ دہشتگرد حملوں کی بھرپور مذمت کرتے ہيں۔
http://postimg.org/image/itmcxegd9/
باہمی پارٹنرز کی حيثيت سے ہميں دہشتگردی کی لعنت کو شکست دینے کيلۓ اپنے مشترکہ عزم اور خواہش کو چکنا چور نہيں کرنا چاہيۓ ۔ ہم پاکستانی عوام کے ساتھ ان شیطانی انتہا پسندوں کے خلاف ان کی جاری جنگ میں اپنے طویل الميعاد عزم کی توثیق کرتے ہیں جو جان بوجھ کر خواتین اور پچوں سمیت معصوم لوگوں کے قتل و غارت ميں ملوث ہيں اور پاکستانی سالميت کيلۓ ايک قوی خطرہ بن چکے ہيں ۔ انتہاپسندی کے خلاف جاری جدوجہد ميں ہم پاکستان کے ساتھ کھڑے ہيں۔ باہمی دو طرفہ تعلقات ،حمایت اور تعاون کے ذریعے ہم خطے میں پائيدار امن بحال کرنے اور اپنے مشترکہ مقاصد کو حاصل کرنے کےليۓ پر اعتماد ہیں ۔
ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ
www.state.gov
https://twitter.com/#!/USDOSDOT_Urdu
http://www.facebook.com/USDOTUrdu