کنعان
فعال رکن
- شمولیت
- جون 29، 2011
- پیغامات
- 3,564
- ری ایکشن اسکور
- 4,425
- پوائنٹ
- 521
پلاسٹک کی بوتلوں کے نیچے نمبرز کیوں درج ہوتے ہیں؟
28 مئی 2016 روزنامہ پاکستان
اگر پلاسٹک کی بوتل کے نیچے بنی تکون میں نمبر 1 درج ہو تو اس کا مطلب ہے کہ یہ بوتل پولی تھین ٹیریپھتلیٹ سے بنی ہے۔ اس پلاسٹک سے بنی بوتلیں عام طور پر پانی اور سافٹ ڈرنکس کیلئے استعمال کی جاتی ہیں۔ اس کو صرف ایک مرتبہ ہی استعمال کیلئے بنایا جاتا ہے۔ اس لئے پراڈکٹ کو استعمال کرنے کے بعد ان بوتلوں کو ضائع کر دینا چاہیے۔
اگر کسی پلاسٹک کی بوتل کے نیچے بنی تکون میں نمبر 2 درج ہو تو اس کا مطلب ہے کہ یہ ہے کہ اسے ڈٹرجنٹ اور شیمپو جیسی اشیا کو محفوظ کرنے کیلئے بنایا گیا ہے۔
اگر بوتل کے نیچے بنی تکون میں نمبر 3 درج ہو تو خبردار ہو جائیں کیونکہ اس پلاسٹک کو پولی ونائل کلورائیڈ سے بنایا گیا ہے۔ اس قسم کے پلاسٹک کو صرف چند ایک اشیا کو محفوظ کرنے کیلئے ہی بنایا جاتا ہے جیسے مونگ پھلی سے بنے مکھن وغیرہ
اگر کسی پلاسٹک سے بنی اشیا کے نیچے نمبر 4 درج ہو تو بے فکر ہو جائیں کیونکہ اسے آپ دوبارہ اپنے استعمال میں لا سکتے ہیں۔ اس قسم کے پلاسٹک سے شاپنگ بیگز بنائے جاتے ہیں۔
سب سے محفوظ پلاسٹک وہ ہوتا ہے جس پر بنی تکون کے اندر نمبر 5 درج ہو۔ اس قسم کے پلاسٹک سے آئس کریم کپ، ڈرنکنگ سٹراز، سیرپ کی بوتلیں اور ادویات کو محفوظ رکھنے والی اشیا بنائی جاتی ہیں۔
اگر پلاسٹک کی بنی کسی اشیاء کے نیچے آپ کو نمبر 6 اور 7 لکھا نظر آئے تو جان لیں یہ خطرے کا نشان ہے۔ اس قسم کے پلاسٹک کو پولی سٹائرین اور پولی کاربونیٹ بسفنول اے سے بنایا جاتا ہے۔ اس قسم کا پلاسٹک انسانی صحت کیلئے انتہائی نقصان دہ ہے۔ اس پلاسٹک کا لگاتار استعمال آپ کو کینسر جیسے موذی مرض اور دل کے عارضے میں بھی مبتلا کر سکتا ہے۔ ہمارے ہاں اس قسم کے پلاسٹک سے چمچ، بوتلیں اور دیگر اشیا بنائی جا رہی ہیں۔
اس کے علاوہ پلاسٹک سے بنی اشیا میں آپ نے چمچ اور گلاس کا نشان بنا بھی دیکھا ہو گا۔ اس نشان کا مطلب ہے کہ یہ پلاسٹک کھانے پینے کی اشیا کیلئے محفوظ ہے۔