جی! کچھ اسی طرح کی بات میرے آفس کے ایک ساتھی بتا رہے تھے جن کی بیٹی ایم فل کر رہی ہے۔مزید یہ بھی بتایا تھا کہ نئے مقالاجات کو کسی سوفٹ وئیر یا ایپ کے ذریعے چیک کرتے ہیں اور صرف کچھ فی صدی الفاظ یا جملے تک رعائت دی جاتی ہے ورنہ مقالہ مسترد کر دیا جاتا ہے۔اب یہاں مقالہ کو کمپیوٹر میں ڈالتے ہیں اور کچھ بھی کاپی ہو تو سب باہر نکل آتا ہے اب کاپی سے یہاں کام نہیں چلتا۔
وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہالسلام علیکم
ایک اندازہ کے مطابق آنلائن ملنا مشکل ہے یا شائد یہ آنلائن پر نہیں ڈالے جا سکتے، اس پر ایسا ہے کہ میری چھوٹی سسٹر جو کہ جی سی یونیورسٹی میں لیکچرر ہے اور تقریباً ڈیرھ سال پہلے یونیورسٹی کی طرف سے ہی، Royal Holloway, University of London سے پی ایچ ڈی کر کے گئی ہے، جو کہ اس کا ٹیوٹر اسے بےشمار بکس جو وہیں سے دستیاب ہوتی تھیں اسے سے مطالعہ کے لئے کام دیتا تھا، کچھ مہینے وہ اپنے ریسرچ کے لئے جرمنی میں بھی رہی ہے، اسی کی زبانی دوسرے مقالات سے اگر کچھ لکھنا ہے تو ریفرنس بھی ساتھ دینا ہے ورنہ اب یہاں مقالہ کو کمپیوٹر میں ڈالتے ہیں اور کچھ بھی کاپی ہو تو سب باہر نکل آتا ہے اب کاپی سے یہاں کام نہیں چلتا۔ باقی پاکستان سے شائد مزید باقی ممبران بھی اس پر اپنی مفید اور مکمل رائے سے آگاہ کر سکتے ہیں جب وہ دیکھیں گے۔
والسلام
ما شاء اللہ۔ یعنی آپ کی پوری فیملی میں کوئی کم پڑھا لکھا نہیں ہے۔ اب تو آپ کو ایک لسٹ جاری کردینی چاہیے، تا کہ جس شعبے میں مدد کی ضرورت ہو آپ سے رابطہ کیا جا سکے، ابتسامہ۔میری چھوٹی سسٹر جو کہ جی سی یونیورسٹی میں لیکچرر ہے اور تقریباً ڈیرھ سال پہلے یونیورسٹی کی طرف سے ہی، Royal Holloway, University of London سے پی ایچ ڈی کر کے گئی ہے
مقالہ جات تو نہیں، البتہ ان کی فہرست مل سکتی ہے۔کیا پنجاب یونیورسٹی یا کسی دوسری یونیورسٹی کے اسلامی شعبے کے تمام ایم اے اور پی ایچ ڈی مقالات آن لائن ملنا ممکن ہے؟
مجھے تو صرف مقالہ جات کی فہرست درکار ھےمقالہ جات تو نہیں، البتہ ان کی فہرست مل سکتی ہے۔