کنعان
فعال رکن
- شمولیت
- جون 29، 2011
- پیغامات
- 3,564
- ری ایکشن اسکور
- 4,425
- پوائنٹ
- 521
پنجاب یونیورسٹی کے وائس چانسلر
ڈاکٹر مجاہد کامران کو شامل تفتیش کرنے کا فیصلہ
لاہورِ: پاکستان کی سب سے بڑی درسگاہ پنجاب یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر مجاھد کامران کو سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کے بیٹے کو جعلی ڈگری جاری کرنے کے الزام میں شامل تفتیش کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ھے۔ذرائع کے مطابق ڈائریکٹر جنرل اینٹی کرپشن پنجاب عابد جاوید نے سابق وزیر اعظم کے بیٹے عبدالقادر گیلانی کے خلاف جعلی ڈگری کیس میں ڈاکٹر مجاہد کامران کو شامل تفتیش کرنے کے لئے حکومت پنجاب سے رابطہ کر لیا ھے۔
واضع رہے کہ پنجاب یونیورسٹی نے عبدالقادر گیلانی کو 2006ء میں بی اے کے امتحانات میں اپنا سینٹر تبدیل کرنے، ایک مضمون میں فیل ہونے اور یونیورسٹی کے مروجہ قانون کے خلاف فیل مضمون کا پیپر دوبارہ لے کر ڈگری جاری کی تھی۔
اس سے قبل اسی کیس پر ایف آئی اے نے کاروائی کا آغاز کیا تھا تاہم پیپلز پارٹی کی حکومت کے باعث تحقیقات جاری نہ رہ سکی تھیں، تاہم اب ایف آئی آے کی جانب سے کیس کی فائل ڈی جی اینٹی کرپشن کو بھجوائے جانے کے بعد تحقیقات کا دوبارہ آغاز کر دیا گیا ھے۔
ذرائع کا کہنا ھے کہ اس کیس میں وائس چانسلر کے علاوہ پنجاب یونیورسٹی کے سینئر اساتذہ کے ملوث ہونے کا بھی امکان ھے۔
ذرائع نے بتایا ھے کہ اینٹی کرپشن کے افسران تحقیقات کے سلسلے میں کیس کی تفتیش کے لئے قائم کی گئی سابقہ کمیٹی کے ممبران اور نئی کمیٹی کے ممبران سمیت متعدد پروفیسرز کو 29 نومبر کو طلب کر چکے ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق پنجاب یونیورسٹی کے وائس چانسلر مجاہد کامران پر جامعہ میں مختلف بلاکوں کی تعمیرات، اپنی بیوی کو پی ایچ ڈی کرانے کے لئے 95 لاکھ روپے اخراجات اور دیگر مالی معاملات میں کرپشن سمیت کئی سنگین نوعیت کے الزامات ہیں اور اس سلسلے میں ڈی جی اینٹی کرپشن کو متعدد درخواستین بھی موصول ہو چکی ہیں۔
دی نیوز ٹرائب: 11 دسمبر 2013