• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

پنکچر لگانے والوں کو بھی بلو پاسپورٹ دینے کا انکشاف

کنعان

فعال رکن
شمولیت
جون 29، 2011
پیغامات
3,564
ری ایکشن اسکور
4,425
پوائنٹ
521
پنکچر لگانے والوں کو بھی بلو پاسپورٹ دینے کا انکشاف​
دی نیوز ٹرائب 22 مئی 2013 :Hadi Aziz

اسلام آباد: پاکستانی وزارت داخلہ کی جانب سے سائیکل کوپنکچر لگانے والوں کو بھی بلو پاسپورٹ جاری کرانے کا نیا انکشاف سامنے آیا ہے۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی عدالت عالیہ میں جسٹس شوکت صدیقی کی سربراہی میں بنچ نے پاسپورٹ لیمینیشن پیپر کنٹریکٹ کیس کی سماعت کی۔

دوران سماعت ڈی جی پاسپورٹ ذوالفقار چیمہ نے عدالت میں پیش ہو کر بتایا کہ وزارت داخلہ کے کہنے پر سائیکل کو پنکچر لگانے والوں کو بھی بلیو پاسپورٹ دیا گیا، کرپٹ مافیا پاسپورٹ بنوانے کے 25 ہزار روپے رشوت لے رہا تھا۔

انہوں نے بتایا کہ سمندر پار پاکستانیوں کے پاسپورٹ اجراء کے لیے زیر التوا تمام کیس نمٹا دیے گئے ہیں۔

ذوالفقار چیمہ کے مطابق سابق وفاقی وزیر داخلہ رحمن ملک ایک نجی کمپنی کو ٹھیکہ دلانا چاہتے تھے اور پھر پیپرا رولز کی خلاف ورزی پر ٹھیکہ بھی دیا گیا، لمینیشن پیپرز کا سائز اور موٹائی تو دیکھی گئی مگر دیگر فیچر نہیں دیکھے گئے۔

اس موقع پر اسلام آباد ہائیکورٹ نے پاسپورٹ لیمینیشن پیپر کنٹریکٹ کیس کے معاملے پر فیصلہ محفوظ کر لیا ۔

----------------

نیلے رنگ کا پاسپورٹ سرکاری ملازمین کو ملتا ھے اور انہیں اپنے ادارہ سے این او سی لے کر کسی بھی ملک کا ویزہ آسانی سے مل جاتا ھے۔
 
Top