• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

پوسٹ کی تحقیق مطلوب ہے.

شمولیت
جولائی 18، 2017
پیغامات
130
ری ایکشن اسکور
27
پوائنٹ
40
آج جب ہماری قوم طرح طرح کے وسوسوں کا شکار ہے ۔وہ اپنے جسمانی اور معاشی مسائل کے لۓ وسیلے ڈھونڈتے پھر رہے ہیں ۔سرگودھا سانحہ اس بے بسی کا ایک منہ بولتا ثبوت ہے ۔ہم اپنے دکھوں سے نجات حاصل کرنا چاہتے ہیں اور اس کے لۓ دنیاوی سہاروں کے متلاشی ہیں ۔قرآن مجید کو طاق پر سجاۓ ہم پیروں فقیروں کےآستانوں میں اپنی تکلیفوں کا علاج ڈھونڈتے پھر رہے ہیں اللہ رب العزت نے انسان کو کسی دور میں بھی رہنمائی کے بغیر پیدا نہیں کیا ۔جس دور میں نبوت کا سلسلہ ختم ہوا اس دور میں بھی اللہ نے انسان کی رہنمائی کے لۓ قرآن مجید اور رسول کی سنت کو مشعل راہ بنا کر پیش کر دیا ۔ جس میں نوع انسانی کے لۓ نہ صرف رہنمائی ہے بلکہ اس کے ساتھ ساتھ اس کی پریشانیوں کا علاج بھی ہےقرآن مجید میں اللہ پاک خود فرماتے ہیں ‘اے محمد کہو یہ قرآن ایمان لانے والوں کے لۓ ہدایت اور شفا ہے ‘دل کی بیماریوں کے لۓ قرآن کے ذریعے علاج:دل کی بیماریاں جن میں دل کا تیز دھڑکنا یا اختلاج قلب ، پژمردگی ، اور اضطراب قلب شامل ہے اس کے علاج کے لۓ تلاوت قرآن سے بہتر کوئی حل موجود نہیں ہے ۔سورۃ الرعد میں اللہ تعالی فرماتے ہیں
الَّذِينَ آمَنُوا وَتَطْمَئِنُّ قُلُوبُهُم بِذِكْرِ اللَّـهِ ۗ أَلَا بِذِكْرِ اللَّـهِ تَطْمَئِنُّ الْقُلُوبُ :جو لوگ ایمان ﻻئے ان کے دل اللہ کے ذکر سے اطمینان حاصل کرتے ہیں۔ یاد رکھو اللہ کے ذکر سے ہی دلوں کو تسلی حاصل ہوتی ہےاس آیت کی زيادہ سے زیادہ تلاوت جملہ دل کی بیماریوں سے نجات کا سبب بنتی ہےزہریلے جانور کے کاٹنے پر قرآن کے ذریعے علاج:زھریلے جانوروں کے کاٹنے کی صورت میں سورہ فاتحہ پڑھ کر دم کرنا چاہیۓ ۔نیز سورہ الکافرون اور معوذتین پڑھ کر دم کرنا چاہیۓ۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے بچھو کے کاٹنے پر اس جگہ کو نمک ملے پانی سے دھویا اور سورہ الکافرون اور معوذتین پڑھ کر اس وقت تک دم فرماتے رہے جب تک آرام نہیں آگيا۔ہیپاٹائٹس کے لاعلاج مرض کا علاج:ہیپاٹائٹس ایک لاعلاج بیماری ہے
اور اس کے مریضوں کی تعداد میں دن بدن اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے اور اس کے علاج اور دم کروانے کے لۓ لوگ جعلی پیروں کے آستانوں پر اکثر دیکھے جا تے ہیں ایسے لوگوں کے علاج کے لۓ قرآن میں ایک مجرب نسخہ موجود ہے ۔ اس بیماری میں مبتلا مریض کو دن میں ایک بار سورہ رحمن کی تلاوت سنائی جاۓ اور اس کے بعد ایک گلاس پانی پلائیں انشااللہ کچھ ہی دنوں میں اس بیماری سے نجات پائیں مال و زراور گھر میں خیر و برکت کا مجرب نسخہ:سورۃ الکوثر جو قرآن کی محتصر ترین سورۃ ہے مگر فوائد کے حساب سے انتہائی کثیراثرات کی حامل ہے ۔ ایک پوٹلی بنا لیں جس پر سورۃ الکوثر پڑھ کر دم کر لیا کریں اور اس میں پیسے ڈالتے ہوۓ اور نکالتے ہوۓ سورۃ الکوثر پڑھ لیا کریں ۔اس سے خیر و برکت میں اضافہ ہو گا ۔جنون یا مرگی کا قرآنی علاج:جنون اور مرگی کی بیماری میں روزانہ صبح و شام تین تین بار سورہ فاتحہ پڑھ کر دم کرنا چاہیۓقرآن مجید میں تمام بیماریوں کا علاج موجود ہے مگر اس سے فیض حاصل کرنے کے لۓ ہمارا قرآن پر یقین اور اعتقاد کا ہونا لازمی ہے ۔ یاد رکھیں اللہ کی ذات نے ہمیں کبھی تنہا نہیں چھوڑا اگر ہم کسی تکلیف میں ہیں تو اس کا بلاواسطہ یا بل واسطہ سبب ہم خود اور ہمارے اعمال ہیں
 
شمولیت
جولائی 18، 2017
پیغامات
130
ری ایکشن اسکور
27
پوائنٹ
40
اس پوسٹ پر تبصرہ کریں اور بتائیں کہ درست ہے یا نہیں؟
 
Top